Author: ابراہیم بادیس

فٹبال کے بعد شطرنج بھی ’فیڈریشن تنازعہ‘ کا شکار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان میں کھیلوں کے فروغ پر ایک اور کاری ضرب کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بدھ کے روز عالمی شطرنج مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت جانے والے پاکستانی ٹیم کو سینیٹر کلثوم پروین کے خط کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا۔ کامن ویلتھ چیس چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بھارت جانے والی 14 رکنی ٹیم کو بارڈر پر روکنے کی وجہ سینیٹر کلثوم پروین کا وہ خط بتایا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے ایف آئی اے کو پاکستان کی شطرنج ٹیم کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کے…

Read More

اسلام آباد/دبئی: پاکستان آئندہ چار سال میں کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کرے گا، بھارت کے علاوہ جن ممالک کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بنیں گی ان سے ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ون  ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچوں کے مقابلوں میں بھی میدان لگے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چارسالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت کےعلاوہ آئندہ سالوں میں دنیائے کرکٹ کی تمام بڑی ٹیمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مہمان بنیں گی۔ آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اکتوبر2019 میں پاکستان سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے…

Read More
BCCI

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مقدمہ نے بھارتی بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کی جانب سے کیس کی تیاری نے بھارتی بورڈ کو پریشان کردیا ہے جس کے باعث پاک بھارت سیریز کے سلسلے میں بھارتی بورڈ نے مودی سرکارسے خط کے ذریعے  پھر رابطہ کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے پالیسی واضح کی جائے، جانتے ہیں موجودہ حالات میں سیریزمشکل ہے لیکن یاد دہانی کرانا ضروری…

Read More

لاہور: پاکستان میں نابینا کھلاڑیوں کی کرکٹ سے متعلق ادارے بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نابینا خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم بنانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا باقاعدہ اعلان آج ہفتہ کو کیا جائے گا۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نابینا خواتین پر مشتمل 15 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہفتہ کو نیوز کانفرنس میں مزید تفصیل سامنے لائے گی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان جمعرات کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں…

Read More
Hockey

لاہور: رشنا خان کے بعد ایک اور قومی خاتون ہاکی کھلاڑی ’افشاں نورین‘ کا آسٹریلوی کلب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد وہ پاکستان سے روانہ ہو گئی ہیں۔ قومی خاتون ہاکی کھلاڑی افشاں نورین تین ماہ کے لئے ہوئے معاہدہ کے تحت کلب ہاکی کھیلنے کے لیئے کیرنز روانہ ہو گئی ہیں۔ قومی خاتون ہاکی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کلب کی جانب سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔ آسٹریلیا میں کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ افشان نورین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے…

Read More
26 سال بعد جھارا خاندان کا سپوت پاکستان کے لیے لڑنے کو تیار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جھارا پہلوان کے بھتیجے ہارون عابد جونیئر ایشیا ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ جاپان کے معروف انوکی پہلوان کی شاگردی میں چار سال گزارنے کے بعد ہارون عابد پاکستان کے لیے نمائندگی کرنے کو تیار ہیں۔ رواں برس 17 سے 22 جولائی تک بھارت میں ہونے والی ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ہارون عابد 97 کلوگرام کٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جونیئر ایشیا ریسلنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں اسد علی، اسد اللہ، عنایت اللہ، غلام غوث اور نبیل مصطفی شامل ہیں۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ 17 سالہ…

Read More

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے امیدوار بن گئے ہیں۔ جیمز فوسٹر سات ٹیسٹ اور گیارہ ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز فوسٹر کی برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے ملاقات متوقع  ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم  کے فیلڈنگ کوچ کے لیے دوسرا نام گرانٹ لڈن کا ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ  ٹرینر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کی سکاٹ لینڈ کے خلاف سریز آخری اسائنمنٹ ہے۔

Read More

لاہور: قومی خواتین ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان نے پاکستان چھوڑ کر آسٹریلوی شہریت لینے پرغور شروع کردیا ہے۔ رشنا خان کا کہنا ہے کہ وہ اولمپک کھیلنے کی خواہش مند ہیں لیکن پاکستان میں رہتے ہوئے انہیں اپنا یہ خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ہم نیوز سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ بطور ویمن ہاکی کھلاڑی اپنے خواب کی تعبیر کے لیے آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہونے کا ارادہ رکھتی ہوں کیونکہ پاکستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اولمپک کھیلنے کا سفر بہت لمبا ہے۔ رشنا خان کا مزید کہنا تھا کہ میں دو…

Read More

لاہور: لیجنڈری لیگ اسپنرعبدالقادر نے30 سال بعد اپنی باؤلنگ کا جادو جگایا تو ممتاز بیٹسمین سلمان بٹ چکرا کرہی نہیں رہ گئے بلکہ کسی حد تک خوفزدہ بھی نظرآئے۔ 62 سالہ لیگ بریک باؤلر عبدالقادر نے اپنا آخری میچ 1993 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 وکٹیں لینے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر کی بولنگ کا ردھم اور دم خم آج بھی برقرار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلیکٹر عبدالقادر نے اپنی باؤلنگ کے متعلق ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں باؤلنگ پریکٹس…

Read More

لاہور: پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ کسی بھی کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کے لئے بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کل بجٹ 700 کروڑ ہے جب کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے 22 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مرد کھلاڑیوں کی اے کیٹیگری کے لیے ماہانہ پانچ لاکھ اورخواتین کے لیے ایک لاکھ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرودں کوایک سال میں بیرون ملک کے دس دورے اور خواتین کے لیے دو دورے مقرر ہیں۔ کرکٹ میں مردوں کے گریڈ دو کے ٹورنامنٹ کی انعامی…

Read More

ڈبلن: ملہائیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش تیز ہوگئی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ شروع نہ ہوسکا۔ پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ  ڈبلن میں آج کھیلا جا رہا ہے، اس کے بعد آئرلینڈ  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا گیارہواں ملک بن جائے گا۔ آئرلینڈ نے ون ڈے میں انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کوشکست دی جس نے اس کے لیے ٹیسٹ اسٹیٹس کے حصول کی منزل آسان بنائی تاہم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے کبھی اتنا آسان نہیں رہا، نیوزی لینڈ کو 26 سال اور 45 ٹیسٹ کھیلنے پڑے جبکہ بنگلہ…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم امریکہ میں منعقد ہونے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل تین ملکی کرکٹ سریزکو رواں سال اگست میں ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں مصروفیات کے باعث تین ملکی سیریزمیں شامل ہونا ممکن نہیں ہے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہونا تھے۔ پاکستان کی عدم شمولیت کے باعث سیریز اب ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جائے گی۔…

Read More

لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا ایجنڈا لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی لندن روانہ ہوگئے۔ ہم نیوز کو دستیاب اطلاعات کے مطابق دورہ برطانیہ میں نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کریں گے۔ جائلز کلارک سے بات چیت کے دوران پی سی بی چیئرمین پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملتی جلتی خبر: عبدالرزاق کی کرکٹ میں واپسی:پی ٹی وی ٹیم…

Read More

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کی کمی نے ٹیم میں بہت بڑا خلا پیدا کیا ہے، اسے پر نہیں کرسکتا لیکن کوشش کروں گا کہ ان جیسی کارکردگی دکھاؤں۔ ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز لیگ اسپنر نے کہا کہ برطانیہ کا موسم بالنگ کے لیےسازگار نہیں، یہاں گیند پر آسانی سے گرپ نہیں ہوتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکوں۔ شاداب خان نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف وارم اپ…

Read More

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ جس کے بعد توقع ہے کہ میچوں کے شیڈول میں تبدیلی لائی جائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں گراؤنڈز میں شائقین کی کم تعداد میں موجودگی نے انتظامیہ کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے اہم میلے کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے ایڈیشن فور کے میچز ہفتے کے آخری دنوں میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ پی ایس ایل…

Read More