کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر قائد کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا۔ ہم نیوز کے مطابق چاردن کےدوران الیکٹرونک مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، ریگل چوک، لکی اسٹاراورزیب النسا اسٹریٹ پر قائم تین ہزار سے زائد دکانوں پرلگے شیڈز اورسائن بورڈز ہٹا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صدرمیں قائم 210 غیر قانونی دکانوں کو گرایا جا چکا ہے۔ سینیئر ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر آپریشن کا جائزہ لینے پہنچے اور واضح…
Author: غیاث الدین
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان برقرارہا، گزشتہ روزانڈیکس میں بہتری نہ آسکی تاہم آج مارکیٹ میں پہلےسیشن میں تیزی کے بعد انڈیکس 42 ہزارکی سطح پرآگیا جبکہ کاروباری ہفتے کا اختتام 338 پوائنٹس اضافےسےہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغازمیں ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 633 پر آگیا تاہم بعد میں کچھ بہتری آئی اور انڈیکس 41 ہزار 800 کی سطح عبور کر گیا۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 55,232,560 شیئرز کا کاروبار ہوچکا تھا جن کی مالیت پاکستانی…
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) ہنڈریڈ انڈیکس میں منگل کے روز 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر ایڈیکس 41792 تک گیا تاہم اس کا اختتام 41609 پر ہوا۔ اس طرح گزشتہ روز کے مقابلے میں انڈیکس میں 0.37 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ پیر کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 871 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوئی۔ سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکچ ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان د یکھا گیا اور کاروبار کے احتتام پرکے ایس سی 100 انڈیکس 871.58 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 330 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ پیر کے روز کاروبار کے دوران مارکیٹ نے 41000 کے نفسیاتی سطح کو بھی عبور کیں۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں…
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے طلب نہیں کیا بلکہ ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں جو انکوائری ہو رہی ہے اس میں نیب کو ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کراچی کے اسپتالوں میں سہولیات کی تعریف کی ہے اور تھر کی صورتحال جاننے کے لیے وہاں جانے کا بھی کہا…
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اومنی گروپ کیس میں طلب کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے بتایا کہ سندھ حکومت تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیا وزیراعلیٰ سندھ کو چمبر میں بلائیں۔ چیف سیکرٹری سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ شہر میں موجود نہیں۔ چیف جسٹس نے مراد علی شاہ کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جوائنٹ ٹیم بنانے کا حکم…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا اور دوسرے سیشن میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صبح کے وقت اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 600 سے زائد پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوسرے سیشن میں مارکیٹ 950 سے زائد پوائنٹس تک بڑھ گئی۔ پہلے سیشن میں ہنڈر انڈیکس 37428 کررہا تھا اور دوسرے سیشن میں 37 ہزار347 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا تھا۔ بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار شروع ہوا تو کئی روز کی شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے کے نتیجے میں…
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد پاکستان میں اسٹیل کے سب سے بڑے لیکن بیمارصنعتی یونٹ، پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو امید پیدا ہوگئی ہے کہ نئی حکومت ان کے ادارے کو اپنی اصل حالت میں بحال کرے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز گزشتہ کچھ سالوں سے بند ہے اوراس کے ہزاروں ملازمیں ادارے کی بحالی اوراسے نجکاری سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی بحالی کے نعرے کے ساتھ اقتدارمیں آئی تو پاکستان اسٹیل کےآٹھ ہزارملازمین کو بھی امید ہو چلی ہے کہ حکومت بند پاکستان…
کراچی: ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال بہتری کی طرف جانب رواں دواں ہے ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں پانچ ارب ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔ الیکشن 2018 کے نتائج کے بعد ملک کی معاشی صورتحال میں تبدیلی آئی اور یہ بہتری کی جانب بڑھی۔ اس پیشرفت کے بعد ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت ناصرف رکی بلکہ روپے کی قدر بھی بہتر ہونے لگی۔ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں آٹھ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پانچ روپے تک کم ہوئی جس کا فوری اثر پاکستان کے…
کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ذمہ داریاں نبھانے والے انتخابی عملے کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پریذائیڈنگ افسرحلف نامہ جمع کرانے کے ساتھ نادرا سسٹم کےذریعے نتائج جمع کرانے کے پابند ہوں گے، اس مقصد کے لیے پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار عام انتخابات کے لیے پریذائیڈنگ افسران سےحلف نامہ بھروایا جارہا ہے جب کہ نتائج میں ہیر پھیر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسرکوجیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ دوسری…
کراچی: زکوٰۃ کی ادائیگی ایک ایسی اہم ذمہ داری ہے جو ناصرف مسلمانوں کے مال کی حفاظت کا سبب بنتی ہے بلکہ مستحقین کوان کا حق بھی دیتی ہے۔ یہی دینی فریضہ پاکستانی مسلمانوں کے خوبصورت جذبہ ایثار کی بنیاد بنتا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی بھی ایسا ہی مقام ہے جہاں پوراسال فلاحی کام کیے جاتے ہیں۔ شہرمیں سرکاری وغیرسرکاری رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ انفرادی حیثیت میں انفاق کرنے والوں سمیت چھوٹے بڑےاداروں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ بڑے اداروں میں ایدھی، چھیپا، عالمگیرویلفئیر، سیلانی، الخدمت، ایل آربی ٹی، دی سٹیزن فاؤنڈیشن،…
کراچی: معاشی ماہرین کہتے ہیں عوام کو ٹیکسوں کی ادئیگی کا پابند بنانے کے لیے پہلے ملک کے بینکاری نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بینکوں کی جانب سے ٹیکس نادہندہ افراد کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جاتا ہے۔ معاشی شعبے سے متعلق ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کی آمدن کا بہت بڑا حصہ حکومت کی جانب سے جمع کیے گئے ٹیکسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ دنیا بھرمیں ٹیکسوں سے حاصل کی جانے والی آمدن عوام الناس کی بہتری کے لیے خرچ کی جاتی…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اورایک ماہ دس دن میں مارکیٹ پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر چکی ہے، مارکیٹ میں مسلسل کمی سے سرمایہ کار اور ٹریڈرز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سرمایہ کار ان دنوں مارکیٹ میں دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے پچھلے 40 دنوں میں مارکیٹ پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گئی ہے، آج رواں سال کے دوران پہلی بارایک ہی دن میں مارکیٹ میں ایک ہزار66 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ اس سال مارکیٹ کے حوالے سے کوئی…
کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف پولیس کا گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔ پولیس نے شہزادہ جہانگیر کو نقیب اللہ قتل کیس میں واقعہ کا عینی شاہد ظاہر کیا تھا تاہم آج عدالت میں پیش کئے گئے اپنے حلف نامے میں اس نے کہا کہ 13 جنوری کو پولیس مقابلے کے وقت وہ موقع پرموجود نہیں تھا، دس فروری کو اس کی میمن گوٹھ تھانے میں تعیناتی ہوئی، 17 فروری کو ایس پی آفس سے کال آئی، دوسرے روز وہاں پہنچنے پراسے گرفتار کرلیا گیا اور سات…













