Author: غیاث الدین

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40420 پر ٹریڈ کررہا تھا لیکن تھوڑی دیر کیلئے مندی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا اور 31 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 73,702,200  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,198,080,673…

Read More

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں 6 سے زائد منزلہ عمارات کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے منگل کے روز سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چئیرمین آباد حسن بخشی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیرات کی جاسکتی ہیں۔ عدالت نے شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چلیں انڈسڑی کے ساتھ  بحریہ ٹائون کو بھی فائدہ ہوجاۓ گا۔ سپریم…

Read More
ڈالر

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سوامور کی صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ہوشربا اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گئی تھی جس سے ملکی قرضوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ گزشتہ جمعہ ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح کو…

Read More

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قیمت آٹھ روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کوچھو کر 138.50 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کی صبح کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 142 روپے پر ہوا۔ موجودہ دور حکومت میں روپے کی قدر تیسری بار نیچے آئی ہے جب کہ 2018 میں چوتھی بار روپے کی قدر گری ہے۔ انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 50 پیسوں…

Read More

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ بینک نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ 23 نومبر تک بیرونی قرض اوردیگر ادائیگی کی مد میں 22.5 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملے ہیں۔ [post-relate link=”https://humnews.pk//latest/97284/” position =”left”] اس سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں 77.6 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8.06 ارب…

Read More
کراچی: قائد آباد دھماکے کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: قائد آباد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ  سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ سرکار کی مدعیت میں ایف ائی آر نمبر 147/18  کے تحت درج مقدمے میں دفعہ سیون اے ٹی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ شب ہونے والے دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک اسپتال اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ دھماکے سے قریب کی عمارتوں اور اسپتال کے اندر اور باہر کے تمام شیشے ٹوٹ گئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد میں موجود کیلوں…

Read More

کراچی: رشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہوچکی ہے جب کہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ کے الیکٹرک حکام کےمطابق کراچی ایسٹ میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوچکی ہے تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ واٹر بورڈ، ایئرپورٹ اور سول اسپتال سمیت اہم  تنصیبات پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو جزوی سپلائی بحال ہو چکی ہے اور بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی…

Read More