بہاولپور: ایک ماہ قبل اپنی جماعت نیشنل عوامی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کرنے والے نواب صلاح الدین عباسی نے بہاولپور میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوارڈاکٹر سید وسیم اختر اور علامہ شفقت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نواب صلاح الدین عباسی کی جانب سے ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کے اعلان کو بہاولپور کی سیاست میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز سامنے آنے والا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب نواب صلاح…
