Author: فرحین فرید

پشاور: صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ممبران کی تعداد مکمل ہے۔ سینٹ انتخابات میں اندر جو حال ہے دل کرتا ہے سیاست چھوڑ دوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اندرجو چل رہاہے شریف بندوں کا کام نہیں۔ ضمیر خریدنے اور ضمیر بیچنے والے سرگرم ہیں۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی خرید و فروخت پر کوئی بات ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا ویژن لے کر چل رہے ہیں۔ نتائج آنے کے بعد ہارس ٹریڈنگ کرنے…

Read More

لاہور :2018ء کے سینیٹ انتخابات میں 52 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 135 امیدوار میدان میں ہیں۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے 20، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، تحریک انصاف کے 13، پاک سرزمین پارٹی کے 4 جب کہ 65 آزاد امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ آزاد امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ وہ 23 امیدوار بھی شامل ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑرہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں سات سات جنرل نشستوں، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو دو نشستوں اور ایک اقلیتی نشست پر انتخاب ہورہا ہے۔ خیبر پختونخوا…

Read More

سینیٹ انتخابات: پنجاب اسمبلی، پولنگ کا عمل شروع ،سینٹ الیکشن میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں رانا ثنا اللہ سے تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے ووٹ مانگا۔  راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں۔ رانا ثناء اللہ مسکرا کر حال چال پوچھ کر ووٹ ڈالنے چلے گئے۔

Read More

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کی 52 نشستوں کےلیے انتخابات آج ہوں گے۔ جس کے لیے اب سے کچھ دیر بعد پولنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخی کا ایک دن ہے اور اس وقت سب کی نظریں سینیٹ کی نشستوں پر ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مقرر پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ 52 نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، فاٹا، وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر سینٹرز منتخب کریں گے۔ الیکشن کمیشن نےسینیٹ اانتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے…

Read More

پشاور: تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے دور میں خیبرپختونخوا (کےپی) پر 232 ارب روپے کے بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھا ہے۔ ہم نیوزکو دستیاب دستاویزات کے مطابق صوبے پر بیرونی قرضوں کا کل حجم 356 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سب سے زیادہ قرضے ایشئین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے لیے گئے ہیں۔ پن بجلی پیدوار اور مواصلات کے بیشترمنصوبے قرضوں پر چل رہے ہیں جب کہ سالانہ بجٹ میں صرف 52 ارب بیرونی قرضے لینے کی منظوری دی گئی تھی۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ پشاوربس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا منصوبہ بھی اے ڈی…

Read More

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ امادای کارکنوں کے مطابق اسپتال میں منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے دودم توڑ چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعاد تین ہوگئی ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی تھی کہ سانحے میں چارشہری زخمی ہوئے ہیں جب کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بم دھماکے میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا لیکن حکموتی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ افغان ٹی وی چینل کے…

Read More

اسلام آباد: پاکساتن کے دارالحکومت اسلام آباد کی جناح ایونیو پر واقع ڈی چوک کو طویل بند کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ پر موجود دس کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ جس کے بعد  شہری جناح ایونیو سے براہ راست پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ لاجز وغیرہ جا سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ڈی چوک میں پڑے کنٹینر ہٹانے اور پولیس چیک پوسٹ قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس کا نام ریڈ زون چیک پوسٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد چیک پوسٹ پرخستہ حالت…

Read More

اسلام آباد: زینب قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے 18 الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمران علی کاعالمی مافیا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے شاہد مسعود کے الزامات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت نہیں ملا، عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے اور نا ہی قصورمیں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی (وی سی پی) کے ثبوت ملے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ملزم پر…

Read More

لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سینیٹ کی تمام نشتیں ہم ہی حاصل کریں گے، مسلم لیگ ہماری جماعت  اور نوازشریف قائد ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی جماعت سے وفاداری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران کا وطیرہ بن چکا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کے سچ لگے۔ ہمارے امیدواروں کو ایک فیصلے سے آزاد کردیا گیا۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بے نام ونشان کرنے والے خود تباہ ہو جائیں گے، آج کا نتیجہ تین مارچ کے نتائج بھی…

Read More

اسلام آباد: سرکاری اشتہارات پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے تینوں صوبائی حکومتوں سے اشتہارات پراٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات اور تین ماہ سے پیسے ادا کرنے والے سرکاری اداروں کے نام بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔ جب کہ تمام چیف سیکرٹریز کو تفصیلات درست ہونے کے حلف نامے دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات برسراقتدار جماعتوں کو انتخابات میں ناجائز فائدہ پہنچائیں گے۔ موجودہ حالات میں یہ پری پول دھاندلی کے مترادف ہیں۔ حکم نامے کے مطابق پنجاب،…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دواؤں کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو ہی برقرار رکھا ہے۔ فارمولا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)، وزارت صحت اورادویہ ساز کمپنیوں کے مابین طے پایا تھا۔ عدالت نے حکم یا ہے کہ” ڈریپ ادویہ ساز کمپنیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرے اوراس کی وجوہات بھی تحریر کرے۔” عدالت نے کہا کہ ”سپریم کورٹ خود ڈریپ کے فیصلوں کا جائزہ لے گی۔ ڈریپ ادویہ ساز کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی مشاورت سے پالیسی تیار کرے۔” عدالت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت…

Read More

کراچی:خواجہ سراؤں کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے سےمتعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے مزید دستاویزات اوردلائل طلب کرلیے ہیں۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے الیکشن میں ووٹ ڈالنےکےحق سےمتعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائرکی گئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ خواجہ سرا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ”ہمیں بھی دیگرشہریوں کی طرح انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔ پولنگ  کے روز ہمارے لیےعلیحدہ بوتھ قائم کیےجائیں۔ ہمیں ملک کا شہری سمجھا جائے اور ہمارے جائزحقوق مانےجائیں۔” سندھ ہائی کورٹ کے جج…

Read More
ملک میں پیسہ کم ہے تھوڑا صبر کریں، وزیراعظم

لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف مافیا ہے کوئی ادارہ خلاف کام کرتا ہے تو پورا اٹیک کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ اورفوج کے بعد نیب پر بھی حملہ کردیا گیا ہے۔ بدھ کو دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے۔ عمران خان نے دعوی کی اکہ شہباز شریف نے  نو سالوں میں 9 ہزار ارب خرچ کئے۔ میگا پراجیکٹس بڑی بڑی کک بیکسی کے لیے بنائے۔ فیصل سبحان کوغائب کیا گیا۔ سارا پاکستان نیب کے ساتھ کھڑا…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے سرکاری اشتہارات پرازخود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب، سندھ اورخیبر پخنتونخوا (کے پی) حکومتوں سے ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ عدالت نے گزشتہ ایک ماہ میں جاری اشتہارات پر خرچ رقم کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ عدالت عظمی نے استفسار کیا کہ کیا سرکاری اشتہارات قبل ازانتخابات دھاندلی کے مترادف نہیں؟ اربوں روپے کے اشتہارات عوام پربوجھ ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ”یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ جسے اپنی تشہیر کے لیےاستعمال کیا جارہا ہے۔ کیا قانون عوام کے پیسے پر اپنی تشہیر کی اجازت…

Read More

اسلام آباد: عدالت عالیہ اسلام آباد میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت سے قادیانی ہو جانے والے افراد کی ٹریول ہسٹری پر رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران اسلامی تاریخ کے حوالے سے علامہ محسن نقوی نےعدالت کی معاونت کی۔ علامہ محسن نقوی نے عدالت کو بتایا کہ دین کی بنیادی تعلیمات کی حفاظت ریاست کا فرض ہے۔ حضرت عمر کے دور میں مسلمانوں اورغیرمسلم کی شناخت کے لیے رجسٹرڈ تیار کیے گئے تھے۔ ان کا مزید…

Read More