اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کے خصوصی دورے کے دوران اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ایرانی رہنما نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور ایران کو سیکورٹی کے مشترکہ چلینجز کا سامنا ہے۔ ان کا ملک کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہے۔ پاک ایران تجارت کا ذکر کرتے ہوئے مہمان رہنما…
Author: فرحین فرید
کھٹمنڈو: نیپال کےکھٹمنڈو ائیر پورٹ کے قریب بنگلہ دیشی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کےمطابق طیارے میں 37 بنگلہ دیشی، 32 نیپالی، ایک چینی اور ایک مالدیپ کا شہری سوار تھا۔ امدادی اہلکاروں کے مطابق 17 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ بد قسمت طیارے نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے اڑان بھری تھی۔ حکام کے مطابق طیارے میں 71 افراد سوار تھے۔ جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان کے…
کوئٹہ: پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ چئیرمین کے لئے نامزد کئے گئے میر صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے۔ نومنتخب سینیٹر نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی سے ہی حاصل کی جب کہ ایم اے بلوچستان یونیورسٹی سے کیا۔ ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار موثر قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں وہ ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔ صادق سنجرانی اپنے پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی نواب ثنا اللہ زہری کے دور میں محکمہ ریونیو کے مشیر…
دمشق: شامی دارالحکومت دمشق کا مضافاتی علاقہ غوطہ اس وقت شدید جنگ کا مرکز ہے۔ یہاں کے مکین محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کا حصول مشکل بن چکا ہے۔ اس علاقے میں پھنسے ہوئے افراد باغیوں اور حکومت کی بمباری کے خوف سے تہہ خانوں یا شیلٹرز میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال میں شامی باالخصوص غوطہ کی خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ” امہ دیب”،”لیلیٰ بقری” اور”نيفين ہواری” انہی خواتین میں سے ہیں۔ اپنے حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں خواتین کس طرح جنگ زدہ علاقے میں لوگوں…
نیویارک: ماحولیاتی تبدیلیاں بلاشبہہ خطرناک ہیں، ان کے اثرات ہولناک قرار دیے جاتے ہیں۔ ایک حالیہ مطالعے کے بعد بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں مردوں کے بجائے خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک سروے رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بے گھر ہونے والے افراد میں 80 فیصد خواتین ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین پر گھریلو ذمےداریاں زیادہ ہوتی ہیں، کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں ان کے لیے اپنی ذمےداریاں ادا کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ یہی ان کو زیادہ نقصان پہنچانے کی وجہ بنتا…
مقبوضہ بیت المقدس: سرزمین فسلطین پر طویل عرصے سے قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ذہنی معذور فلسطینی شہید ہوگیا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ واقعہ فلسطین کے علاقے ”باب الزاوية ” میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران پیش آیا۔ مظاہرین امریکا کی جانب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 24 سالہ محمد ”زین الجبری” شہید ہوگیا۔ اس کے سینے میں گولی…
واشنگٹن: امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ ٹوئٹر’ پر غلط اور جھوٹی خبریں 70 فیصد تیزی سے پھیلتی ہیں۔ جب کہ اس کے مقابلے میں درست اور سچی نیوز انتہائی سست رفتاری سے پروان چڑھتی ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غلط اور حقائق کے برعکس خبروں کا پھیلاؤ خودکار ‘بوٹ اکاؤنٹس’ کے بجائے صارفین کا مرہون منت ہوتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی ‘میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی’ (ایم آئی ٹی) کی میڈیا لیب میں اس حوالے سے ایک ریسرچ کی گئی۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2006 سے 2017…
استنبول/ قاہرہ: ترکی میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اردوان مخالف بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سعودی ولی عہد نے مصری اخبار’الشروق ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انقرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ” ترکی برائیوں کی اس تکون کا حصہ ہے جس میں ایران اور شدت پسند گروپس شامل ہیں۔” سعودی شہزادے کے بیان پر ترکی کی عوام نے سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پراس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ محمد بن سلمان…
لاہور: پاکستان ریلوے آن لائن آمدن حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملکی ادارہ بن گیا ہے۔ یہ ہدف ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک دن میں انٹرنیٹ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کے ٹکٹیں فروخت کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ادارے کی کامیابی پرریلوے کی چیئرپرسن مسز پروین آغا، چیف ایگزیکیٹو (سی ای او) محمد جاوید انور اور ڈائریکٹر آئی ٹی فہد رحمان کو مبارکباد دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جدت اور سہولت کے سفر…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نج کاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا، جس کی سربراہی وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد پی آئی اے کی نج کاری کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل قومی ادارے کی نجکاری کی خواہاں ہے۔ حکام کی کوشش ہے کہ جون سے قبل ہی پی آئی اے…
ماسکو: شام میں روس کا فوجی طیارہ تباہ ہونے سے اس میں سوار 39 افراد ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ جہاز میں عملے کے چھ ارکان سمیت 33 روسی فوجی سوار تھے۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ شامی شہر لاذقیہ کے حميميم ائیربیس کے نزدیک لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ جس کے بعد رن وے سے 500 میٹرز کی دوری پرگرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد فورا ہی لقمہ اجل بن گئے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکینکی خرابی کے باعث گرا تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی…
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے چارنجی اسکولوں کو فیس میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز کی وصولی سے روک دیا۔ ان اسکولوں میں بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، فاؤنڈیشن پبلک، ہیڈاسٹارٹ اور سٹی اسکول شامل ہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق جب تک حکومت کی جانب سے کوئی نئی پالیسی نہیں لائی جاتی اس وقت تک مذکورہ اسکول فیس میں اضافہ نہیں کرسکیں گے۔ عدالت کی جانب سے حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قراردے دیا گیا جس میں نجی اسکولوں کو پانچ فیصد فیس بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔ گذشتہ برس 200 سے زائد والدین نے عدالت…
اسلام آباد: انڈوں کو ہمیشہ سے صرف پروٹین کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل ایسا نہیں، انڈے دیگر بہت سے فوائد سے مالامال بھی ہوتے ہیں۔ البتہ ماہرین خوراک تجویز کرتے ہیں کہ ان کا استعمال ‘حد میں رہے’ تو ہی بہتر ہے۔ انڈے اپنے اندر کچھ ایسے جسمانی فوائد رکھتے ہیں جن سے آپ پوری طرح سے واقف نہیں ہوں گے یا کچھ لوگوں کے تو تصور میں بھی نہیں ہوگا کہ انڈے اتنے مفید ہوتے ہیں۔ آیئے آج ہم آپ کو انڈوں کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جس کے بعد اسے ناپسند کرنے…
کراچی: گاڑیوں کے شوقین اب ٹویوٹا کی نئی فورچونرمیں سفر کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ ڈیزل انجن والی منفرد گاڑی اب پاکستان آچکی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کی جانب سے پاکستان میں فورچونر کا نیا ورژن پیش کیا گیا ہے۔ جس کی انفرادیت اس میں نصب ڈیزل انجن ہے۔ ٹویوٹا کی جدید اور منفرد گاڑی فورچونر کی قیمت 59 لاکھ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ فورچونز میں ایک جی ڈی ایف ٹی وی دو اعشاریہ آٹھ لیٹرانجن دیا گیا ہے جس کا ہارس پاور 174 کا ہے۔ اس کے علاوہ بھی گاڑی میں کئی منفرد اور…
بیجنگ: چین کی حکومت نے عسکری اخراجات کے لیے کھربوں یوآن کا بجٹ مختص کردیا، لیکن امریکا کے مقابلے میں پھر بھی اسے بہت کم قرار دیا جارہا ہے۔ واشنگٹن کے بجٹ 2018 میں دفاع کے لیے نو فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ چینی حکومت نے آئندہ برس کے لیے ایک اعشاریہ گیارہ کھرب یوآن کی رقم اپنے فوجی بجٹ کے لیے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ ملکی معیشت کے لیے چھ اعشاریہ پانچ کی شرح نمو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان چین کے…














