Author: فرحین فرید

سرگودھا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امید ہے چیف جسٹس بات  سمجھیں گے ان کے پاس پاکستان کا فریادی بن کرگیا تھا۔ جمعہ کو سرگودھا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جس وقت حکومت سنبھالی اس وقت مسائل ہی مسائل تھے۔ سردیوں میں کہیں گیس بند تھی تو کہیں سی این جی، کارخانے اور بجلی گھر بند پڑے تھے لیکن آج اور ماضی کے پاکستان میں بہت فرق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک میں جہاں بھی چلے جائیں ہر طرف ن لیگ اور نواز شریف کے کام نظر…

Read More

واشنگٹن: امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران پاکستان میں ‘اینٹی بائیوٹکس’ کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تحقیقی جنرل پروسیڈنگ آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز(پی این اے ایس) کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک بھارت میں ایسی دواؤں کے استعمال میں دگنا اضافہ ہوا جب کہ چین میں 79 اور پاکستان میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تحقیق کے لیے 76 ممالک سے اعداوشمار جمع کیے گئے۔ نتائج میں بتایا گیا ہےکہ 2000ء سے 2015ء کے دوران ‘اینٹی بائیوٹک’ دواؤں کا استعمال بڑھا۔ ترقی یافتہ یا…

Read More

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین روزہ  ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے مقابلے یکم اپریل سے شروع ہوں گے۔ سیریز کے تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے لئے پہلے ہی قومی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے اگلے روز 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں تین نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جیسن محمد کو…

Read More

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک بھارتی صحافی کو جعلی شناختی دستاویزات پر آٹھ افراد کو اسمگل کرنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائی میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی صحافی کو 20 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ بنکاک کے راستے آسٹریلیا پہنچنے والے بھارتی شہریوں کے متعلق تھائی لینڈ حکام کو شبہہ ہوا کہ ان کے پاس موجود دستاویزات جعلی ہیں۔ تھائی حکام نے یہ اطلاع آسٹریلیا کے متعلقہ اداروں تک پہنچائی۔ برسبین ائیرپورٹ پہنچنے والے جعلی بھارتی صحافیوں کے گروہ نے آسٹریلین حکام کو بتایا تھا کہ وہ دولت مشترکہ کھیلوں کی…

Read More

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبراسکاؤٹس اور گرلز اسکاؤٹس کی موجودگی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انٹرنیٹ سے متعلق جرائم یا سائبر کرائمزکے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اس سے جڑے سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انٹرنیٹ کی دنیا سے متعلق مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہمیں سائبر حملوں سے بچنے کے لئے مکمل تیاری کرنا ہوگی۔ سائبر…

Read More

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دیے گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جانے والی سیریزکے ٹکٹس ٹی سی ایس کے آٹھ منتخب مراکز پرفروخت کئے جا رہے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ پہلے ہی فروخت کے لئے پیش کئے جا چکے ہیں۔ کورئیرسروس کے مراکز پر ٹکٹوں کی فروخت صبح نو بجے سے شروع کی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے سبب ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خریدار کے لئے لازم قرار…

Read More

اوٹاوا: کینیڈا کے علاقے کیوبیک میں مقامی مسجد اور اس سے ملحق اسلامک کلچرل سنیٹر پرحملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق 28 سالہ الیگزینڈر بسسنٹ نے بدھ کو کمرہ عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے درخواست کی کہ ”میں اپنے کیے پر شرمندہ اورمعافی طلب کرتا ہوں۔” مجرم نے اپنا تحریری بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ ”میں جانتا ہوں میرا کام ناقابل معافی ہے لیکن پھر بھی اپنی حرکت کے باعث ہونے والے نقصان اور تکلیف پر متاثرین سے معافی چاہتا ہوں۔” بسسنٹ کو گزشتہ برس 29 جنوری کو کینیڈا کے صوبے کیوبیک…

Read More

اسلام آباد: تقریبا چھ برس بعد پاکستان پہنچنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  سے ملاقات کی ہے۔ ایوان وزیراعظم میں ہوئی ملاقات کے موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، سینیٹر مصدق ملک اور ماروی میمن بھی موجود تھے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملالہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی، تمام نجی ملاقاتیں بھی مقامی ہوٹل میں ہی کی جائیں گی۔ جمعرات کو سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ملالہ سے ملاقات کریں گی۔ پاکستان آمد کے بعد سے ہی ملالہ یوسفزئی کو حکومت کی…

Read More

اسلام آباد: وفاقی میزانیہ برائے مالی سال 2018-19 میں تنخواہ دار طبقے کو سہولت دینے کے لئے قابل ٹیکس آمدن کی حد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق نئے میزانئے یعنی بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے لئے ٹیکس کی کم از کم حد چار لاکھ سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کئے جانے کی توقع ہے۔ آٹھ تا دس لاکھ سالانہ آمدن پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔…

Read More

کراچی: شہر قائد میں دودھ کی قیمت پر انتظامیہ اور دودھ فروشوں کے معاملات طے پانے کے بعد فی کلو دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کا کہنا ہے کہ دودھ کی قمیت کا نوٹیفیکیشن تیار ہے، عدالت کی اجازت سے جاری کر دیا جائے گا۔ بدھ کو عدالت میں دودھ کی قیمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دودھ فروشوں کے ایک دھڑے کا مؤقف تھا کہ ہمیں 94 روپے فی کلو قیمت سے اتفاق نہیں۔ اس موقع پر عدالت نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ یہ قیمت کس قانون…

Read More

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے طلبہ کے نتائج متاثر ہونا تو واضح تھا تاہم پہلی بار انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی امتحان میں کم نمبروں کی وجہ بن رہی ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو امتحان میں نمبرز کم آنے کی ایک وجہ قرار دیا گیا ہے۔ محقیقین کے مطابق بچوں کو بہت سے ایسے اسائمنٹس دیئے جاتے ہیں جس کا سارا مواد انٹرنیٹ پر ہی دستیاب ہوتا ہے، اس لیے اب نمبروں کا انحصار انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی ہے۔ ‘بچے پڑھائی میں کیوں پیچھے رہ جاتے…

Read More

پاکستان بلاشبہ عطیہ خداوندی ہے۔ اس کے منفرد پہلو انتہائی مشکل حالات میں بھی جینے کی امنگ زندہ رکھتے ہیں۔ ذیل میں پاکستان سے متعلق چند ایسے حقائق کی نشاندہی کی گئی جن سے کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔ 1. پاکستان کی نصف سے زائد آبادی پنجابی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد کل آبادی کا 48 فیصد ہے۔  2. پاکستان کی 96 فیصد آبادی مسلمانوں پرمشتمل ہے۔ اقلیتوں میں ہندو، عیسائی، سکھ، قادیانی اوربدھ مذہب شامل ہیں۔ 3. پاکستان کا قومی ترانہ اپنی شاعری اور دھن کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ترانوں میں سے ایک گنا جاتا…

Read More

آپ بور ہورہے ہیں یا آپ کے پاس اپنی دلچسپ اور منفرد معلومات میں اضافے کے لیے کچھ وقت ہے تو آپ بالکل درست جگہ پہنچے ہیں۔ ذیل میں دیے گئے مواد میں کئی ایسی باتیں ہیں جن سے کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔ ان میں مزہ بھی ہے، معلومات بھی اور حیران کن حقائق بھی۔ 1. دیوار کے ساتھ لگ کر کھڑے ہوں اور سر کو تیزی سے اوپر نیچے ہلائیں، یہ عمل ایک گھنٹے میں 150 کیلوریز جلا سکتا ہے۔ اگر کوئی یہ سوال اٹھائے کہ کیا ایسا کرنا ممکن ہے تو اسے یہ سوال کرنے کی اجازت ہے۔…

Read More

ہرارے: افغانستان نے آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) ورلڈ کپ 2019 میں شمولیت کے لیے کھیلے جانے والے ”ورلڈ کپ کوالیفائرز” میں ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ  میں افغانستان کی شمولیت کی دم توڑتی امیدیں زندہ ہوگئیں ہیں۔ ہم نیوز کے کے مطابق افغانستان کی بالنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی ففٹی اننگ تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ دو مرتبہ عالمی چمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم افغان بالرز کے آگے ان کی…

Read More

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچوں کا سیکورٹی پلان حتمی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں  فورسز نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ریہرسل کی، جس میں ڈولفن اسکواڈ اور ریسکیو حکام نے شرکت کی۔ سیکورٹی فورسز نے جاسوس کتوں کی مدد سے پورے اسٹیڈیم کی تلاشی لی۔ جس کا مقصد اس بات کی یقین دہانی تھا کہ…

Read More