Author: فرحین فرید

اسلام آباد: خلیجی ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ڈرایئونگ لائسنس رکھنے والے اب دنیا کے 50 ملکوں میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔ پاکستانیوں سمیت دیگرممالک کےایسے افراد جو یواے ای کا ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں ان کے لئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔ ایسے افراد کو بہت سے ملکوں میں گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیونگ ٹیسٹ، لائسنس لینے کے صبر آزما مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری کردہ ڈرایئونگ لائسنس امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، سنگاپور، نیوزی لینڈ، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، بیلجئیم، ناروے اور کئی…

Read More

اسلام آباد: پولی تھین کا نام تو ہر کسی نے سنا ہوتا ہے لیکن اس کے بارے میں معلومات بہت کم لوگوں کو ہوتی ہیں۔ آج اس بارے میں جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور کس طرح انسانوں، جانوروں اور ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے۔ پولی تھین کیا ہے؟ بنیادی طور پر پولی تھین پلاسٹک کی ایک قسم ہےجو ایک سیال مادہ کی صورت میں ملتی ہے۔ اسے باآسانی کسی بھی شکل میں ڈھالا اور ہر رنگ میں رنگا جاسکتا ہے۔ لفافے اور بیگز بنانے میں استعمال ہونے والا یہ مواد ان میں نرمی پیدا کرتا ہے۔ پولی تھین…

Read More
شاہدآفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘پرپابندی لگائی جائے، درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر لعنت بھیجتا ہوں۔ آفریدی نے کہا کہ انڈین میڈیا کشمیر کے متعلق ان کے موقف پر منفی کردار ادا کررہا ہے، یہی میڈیا پاک بھارت تعلقات بہتر نہ ہونے کی بھی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے انڈین لیگ میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اگر بھارت کی جانب سے بلایا گیا تو بھی میں نہیں جاؤں گا۔ وہ دن دور نہیں…

Read More

اسلام آباد: دنیا عالمی گاؤں بن کر جتنا چاہے سکڑے بڑے شہر پھر بھی وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے ملک کا شہر آبادی کے اعتبار سے فہرست میں کس نمبر پر ہے۔ ایک کھرب سے زائد لوگ دنیا کے تین سو بڑے شہروں میں مقیم ہیں۔ گویا کرہ ارض کی آبادی کا 13 فیصد حصہ تین سو بڑے شہروں میں زندگی گزاررہا ہے۔ پیراگوئے، نیوزی لینڈ، ڈنمارک اورآئرلینڈ کی کُل آبادی سے زیادہ لوگ صرف لندن شہر میں بستے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق چین کے اہم شہر شنگھائی، ترک…

Read More

جودھپور: بھارتی عدالت نے نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے 19 سال پرانے مقدمے میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور کی عدالت نے مقدمے کے شریک ملزمان سیف علی خان، سونالی باندرے، نیلم اور تبو کو بری کر دیا۔ سلمان خان کو وائلڈ لائف (تحفظ جنگلی حیاتیات) ایکٹ کی شق 51 کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس شق کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ سال کی سزائے قید دی جا سکتی ہے۔ 29 مارچ کو مجسٹریٹ دیوکمار کھتری کی عدالت…

Read More

اسلام آباد: نینٹنڈو کی جانب سے ایک ایسا منفرد اور جدید گیم تیار کیا جارہا ہے جس میں ڈیجیٹل گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے نہایت دلچسپ اورمنفرد آپشنز دیئے گئے ہیں۔ نئے فیچر کے بعد نینٹینڈو کے صارفین اب اپنی مرضی اور پسند کے گیمز بنا اور کھیل سکیں گے۔ ”نینٹنڈو لیبو” 20 اپریل کو لانچ کیا جا رہا ہے لیکن یہ ماضی میں متعارف کروائی گئی گیمز سے منفرد چیز ثابت ہو گی۔ نینٹنڈو لیبو: بنیادی طور پر”نینٹنڈو لیبو” گیمز کے مخلتف سیٹس ہیں جس میں کچھ کارڈ بورڈز شیٹس دی گئی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ابھی صرف…

Read More

اسلام آباد: شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانیت سوز مظالم پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ شاہد آفریدی سماجی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں اور بھارت میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جیتنے پاکستان میں، لیکن کشیمرکے معاملے پرٹویٹ نے بھارتیوں کا اصل رنگ ظاہر کردیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود…

Read More

اسلام آباد: سوشل میڈیا صارفین خاص کر نوجوانوں میں مقبول ایپلیکیشنز میں سے ایک ”اسنیپ چیٹ” نے نئے زبردست فیچرز متعارف کئے ہیں۔ اسنیپ چیٹ کے نئے فیچرزمیں گروپ ویڈیو کال اور شئیر کی جانے والی پوسٹ میں دوستوں کو ٹیگ یا مینشن کرنے کا آپشن شامل ہے۔ گروپ ویڈیو کال فیچر کی خاص بات یہ تھی کہ ایک ہی وقت میں 16 افراد آپس میں بات کرسکتے تھے۔ اسنیپ چیٹ نے ”وائس کال گروپ” کے آپشن کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے بعد اب 32 افراد بیک وقت وائس کال میں شامل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ…

Read More

اسلام آباد: کامن ویلتھ 2018 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا 56 رکنی دستہ آسٹریلیا پہنچ گیا۔ چار اپریل2018 سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی ہاکی، ٹیبل ٹینس، تیراکی، اسکواش اور نشانہ بازی سمیت آٹھ کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ 15 اپریل تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 71 کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ ممالک کے6600 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، پاکستانی وفد میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے جانے والے وفد میں شامل بسمہ خان کا تعلق لاہور سے۔ پلوشہ بشیر، ماہ نورشہزاد، مناہل سہیل اور مہوش فرحان کا تعلق…

Read More

اسلام آباد: 35 برس کی عمر میں انتقال کرجانے والی پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں منفرد خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گوگل کے ابتدائی صفحے پر ایک خاکہ آویزاں کر کے تین اپریل کا گوگل ڈوڈل نازیہ حسن سے منسوب کیا گیا ہے۔ نازیہ حسن سے منسوب خاکے کے پس منظر میں رنگ برنگی روشینیاں اور ڈسکو بالز لگائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے نازیہ کے متعلق دی گئی معلومات میں ان کی زندگی کے اہم موقعوں کا بھرپور احاطہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ 3…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے کیمپ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کیمپ میں شرکت کے لئے منتخب کئے جانے والے ابتدائی 25 کھلاڑیوں میں فواد عالم اور محمد حفیظ شامل ہیں جب کہ نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، راحت علی، محمد عامر اور سعد علی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 اپریل سے لگایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے لئے جگہ کا تعین اور اس کا…

Read More

اسلام آباد: السراورمعدے کی تیزابیت پریشان کن طبی کیفیات میں سے ایک ہے۔ اس کے لئے درست دوا کا انتخاب اور بھی بڑا مسئلہ ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا ان مسائل کا شکار ہے تو پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، تلسی کے پتے استعمال کریں اور فوری آرام پائیں۔ ماہرین طب کے مطابق کھانا کھانے کے بعد تلسی کے چند پتے چبانے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک تیزابیت کا فوری خاتمہ ہے۔ انگریزی میں ” Basil”  کہلانے والی تلسی کو شعبہ طب میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس کا استعمال کئی بیماریوں…

Read More

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دلتوں کے متعلق دیے گئے متنازعہ فیصلے کے خلاف احتجاج ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے کئی ریاستوں میں مظاہرین پر تشدد کیا۔ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی ریاستوں اترکھنڈ، اتر پردیشن، ہریانہ، پنجاب، راجھستان اور گجرات میں احتجاج میں زیادہ شدت رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں مظاہرین نے ریل کی پٹری سمیت متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے صورتحال پر سخت ردعمل…

Read More

پاکپتن: تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں۔ ایم ایم اے کےمرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر پران سے ملاقات کی اور انہیں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لینے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ 31 مارچ کو احمد رضامانیکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے…

Read More

کراچی: شہرقائد میں جاری پاکستان اور ويسٹ انڈيز ٹی ٹوینٹی سيريز کے دوسرے میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آج بھی دوپہر دو بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں بند کردی جائیں گی۔ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ راستوں کے متعلق کسی بھی پریشانی کی صورت میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے کیمپ سے رہنمائی حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔ میچز کے دوران انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مکمل منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ٹریفک…

Read More