اٹک: بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 17 سو سے زائد سکھ یاتری گزشتہ رات واہگہ بارڈر سےحسن ابدال پہنچ گئے۔ اس موقع پر یاتریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حساس اداروں اور پنجاب پولیس کی نگرانی میں بحفاظت پاکستان لایا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پرڈپٹی کمشنراٹک رانا اکبرحیات، ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اٹک عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی اٹک) اوراسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال نے سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔ جس پرسکھ یاتریوں نے ڈپٹی کمشنراور دیگرمتعلقہ…
Author: فرحین فرید
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کا مقدمہ رکھا اور انہیں وادی میں ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کس طرح بھارت کے سات لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے…
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو سے زیادتی اور قتل کے حقائق سامنے آنے پر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آٹھ سالہ آصفہ کورواں برس جنوری کے آغاز میں اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد کمسن بچی کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے معصوم آصفہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بربریت کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقصد بکروال گجر برادری کو ہجرت کیلئے مجبور کرنا تھا۔ جموں…
اسکردو: گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کا دور افتادہ علاقہ ‘ناژق’ سڑک نہ ہونےکے باعث دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ جس کے باعث علاقہ مکین خطرناک راستے پر سفر کے لئے مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ‘ناژق’ پہلے ہی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ یہاں کے مکین روزانہ جو خطرناک راستہ استعمال کرتے ہیں وہ پہاڑوں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے۔ جہاں ناصرف سلائیڈنگ اور پتھر گرنےکا خدشہ رہتا ہے بلکہ تیز آندھی کسی بھی وقت انسان کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق ‘ناژق’ کےطلبا کی ایک بڑی تعداد روزانہ یہی…
اسلام آباد: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا ایک طبی مرکز ایسا بھی ہے جہاں معذور افراد کو بلامعاوضہ مصنوعی ٹانگیں لگائی جا رہی ہیں۔ لندن کے رائل نیشنل آرتھوپیڈک اسپتال میں معذور بچوں کو مصنوعی ٹانگیں لگانے کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ مصنوعی ٹانگیں لگائے جانے کے بعد یہ نارمل بچوں کی طرح ناصرف چل سکتے ہیں بلکہ کھیلوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر کئیر کیرولین ڈینینج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد کا کچھ حصہ ایسے بچوں کو مصنوعی ٹانگیں لگانے اور…
اسلام آباد: انسان کی صحت، رنگ، قد اور جینیاتی بیماریوں کے تمام راز اس کے ڈی اکسی رائیبو نیوکلک ایسڈ یعنی ڈی این اے سے منسلک ہیں۔ ماضی میں تو یہ ممکن نہیں تھا کہ ڈی این اے میں آسانی سے کوئی بھی تبدیلی کردی جائے لیکن اب ایسا ہوسکتا ہے کیوں کہ سائنسدان ڈی این اے میں تبدیلی سے انسانی زندگی کو بدلنے کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اب انسان خود کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ وہ کیسا نظرآنا چاہتا ہے۔ اپنی رنگت، صحت اور آواز کیسی چاہتا ہے، ان سب کا…
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے کی منظوری کے بعد پاکستان ریلویز نے موسم گرما میں ٹرینوں کے نئے نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل میں سندھ اورکراچی کے مسافروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ مہران ایکسپریس کی بحالی کے ساتھ موجودہ ٹرینوں کو نئے اسٹاپس بھی دیئے گئے ہیں۔ کراچی سے میر پورخاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گورنرسندھ 13 اپریل کو مہران ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق نو…
لاہور: بچے معصوم بھی ہوتے ہیں اورزندگی کی مشکلات سے نا آشنا بھی، لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں بے سہارا بچے آسائشوں کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ ان بچوں سے وابستہ مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہرسال دنیا بھرمیں ‘ورلڈ اسٹریٹ چلڈرن ڈے’ منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں بے یارومددگار بچوں کی تعداد دس کروڑہے جب کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کی غیرسرکاری تنظیم ’سپارک‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صرف پاکستان کے بڑے شہروں میں ایسے بچوں کی تعداد 15 لاکھ…
اسلام آباد: پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی ٹرائی (سہ فریقی) سیریز جب کہ زمبابوے اور پاکستان کے مابین ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رواں برس ہونے والی دونوں سیریز کے تمام میچ زمبابوے میں ہوں گے۔ سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول: پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان یکم جولائی 2018 سے آٹھ جولائی 2018 تک ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے مقابلے ہوں گے۔ تاریخ میچ اور ٹیمیں یکم جولائی پاکستان بمقابلہ زمبابوے دو جولائی آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان تین جولائی زمبابوے بمقابلہ آسٹریلیا چار جولائی پاکستان بمقابلہ…
اسلام آباد: آج کے مصروف ترین دور میں خود کو فٹ اور صحت مند رکھنا قدرے مشکل ہی نہیں بعض دفعہ ناممکن بھی ہوجاتا ہے۔ ہمارا لائف اسٹائل ایسا ہوچکا ہے جس میں ورزش یا واک کا کوئی تصور باقی نہیں رہا۔ کچھ لوگ پھر بھی ‘جم’ یا کسی ‘فٹنس سینٹر’ سے وابستہ ہوجاتے ہیں جس کے لیے انہیں ناصرف 2 سے 3 گھنٹے درکار ہوتے ہیں بلکہ پیسے بھی خرچ کرنے پڑتے ہیں اس لیے اکثریت اس معمول کو جاری نہیں رکھ پاتی۔ لیکن اگر آپ پورے دن میں اپنے لیے صرف 10 سے 15 منٹ کا وقت نکال…
لندن: مارول پروڈکشن کی ایکشن سے بھر پور فلم ”ایونجرز” (Avengers) کے ستارے زمین پر اتر آئے۔ فلم کا ”اسپیشل فین ایونٹ” لندن میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مووی کی کاسٹ سمیت مارول پروڈکشن کے دیگر فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ میں فلم کے اسٹارز مداحوں کے قریب آگئے۔ ستاروں کو اپنے پاس دیکھ کر لوگوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام میں فلم کی کاسٹ نے نئی آنے والی مووی کے بارے مداحوں کو بتایا کہ اس فلم میں ایسا کیا نیا اور منفرد ہوگا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ ”ایونجرز”…
لاہور: لمز یونی ورسٹی میں زندگی کی اہمیت پر ”لوگ کیا کہیں گے” کے عنوان سے بیٹھک منعقد کی گئی۔ تقریب کے ذریعے طلبہ کو زندگی کی مشکلات کا ہمت سے سامنا کرنے کی تلقین کی گئی۔ ایونٹ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سرکرنے والے کوہ پیما سعد محمد نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو پیغام دیا کہ ”نوجوان سیاحت کو اہمیت دیں۔ دنیا بہت بڑی ہے۔ ہم ڈربے میں بند زندگی گزاردیتے ہیں۔” مہمانوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ زندگی کی مشکلات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں اور ان کا مقابلہ کریں۔ اس…
لاہور/اسلام آباد/پشاور: اسلام آباد، لاہور اور خیبرپختونخوا میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی مہم میں اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں 77 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 25 ہزار سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران تین لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تمام یونین کونسلز میں 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے…
اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کا دشمن ایک ہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک خفیہ خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سعودی عرب اسرائیل کو بہت زیادہ رعایتیں دے رہا ہے۔ خط کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات بحال ہوجائیں تو وہ مل کر اپنے مشترکہ ہدف ایران پر توجہ دیں گے۔ اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ’ فلسطین…
لاہور: ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ڈبلیو سی سی آئی) کی جانب سے ”ہم ٹی وی نیٹ ورک” کی صدر سلطانہ صدیقی کو”لارل آف آنرز” ایوارڈ دیا گیا ہے۔ خواتین کے ایوانہائے صنعت و تجارت کی جانب سے دیے گئے ایوارڈ کا مقصد سلطانہ صدیقی کی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہنا تھا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر نے گورنر پنجاب رفیق راجوانہ سے اعزاز وصول کیا۔ اپنے مداحوں سمیت قریبی حلقے میں سلطانہ آپا کے نام سے معروف سلطانہ صدیقی پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کامیابی اور معیار کی علامت…














