Author: فرحین فرید

اسلام آباد: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کے بعد تین مزید خواتین نے بھی علی ظفر پر الزام لگایا ہے کہ گلوکار نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ تمام خواتین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغامات میں دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر نے مختلف مواقع پر ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ ان خواتین نے میشا شفیع کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میشا نے معاملہ سامنے لا کر ہمت کا کام کیا۔ علی ظفر پر الزام عائد کرنے والی خواتین میں لاہور کی لیکچرار ماہم جاوید، میک اپ آرٹسٹ لینا غنی اور بلاگر حمنہ رضا شامل…

Read More
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی تعیناتیوں میں اسلام آباد کا کوٹہ نہ ہونے پرعدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین ایف پی ایس سی سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف پی ایس سی کی جانب سے تعیناتیوں میں اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ کیے جانے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت کوٹہ سسٹم کی بنیاد پرتعیناتیاں کی جارہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سب اسلام آباد…

Read More

اسلام آباد: معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے۔ علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”میں ان الزامات کا جواب عدالت کے ذریعے دوں گا۔” ان کا کہنا تھا کہ ”میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرنے کے بجائے پروفیشنلی اور سنجیدہ طور پر ان الزامات کا جواب دینے پر یقین رکھتا ہوں۔” بدھ کو میشا شفیع نے عالمی می ٹو تحریک سے متاثرہ ایک انکشاف انگیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ…

Read More

اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی جائزے میں حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو ذرائع سے دستیاب تفصیل کے مطابق نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کے متعلق حساس اداروں کی مشترکہ سروے رپورٹ مکمل کر کے ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایئر پورٹ کے اطراف 50 میٹر پر قائم ہر چیک پوسٹ پر اے ایس ایف کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی حدود میں داخلے سے قبل میٹرو بس اور گاڑیوں کی چکینگ کے لیے جدید اسکینرز بھی نصب…

Read More

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبا کے لازمی ڈرگ ٹیسٹ کا بل پاس کیا گیا ہے۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران آسیہ ناز تنولی اور شاہدہ رحمانی کے پیش کردہ دونوں بل متفقہ طورپر پاس کیے گئے ہیں۔ بل کے متن کے مطابق تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سالانہ بنیاد پرلازمی منشیات ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ اگر سب بچوں کا ٹیسٹ کرانا ممکن نہ ہو تو ان کا ضرور کرایا جائے جن پر شک ہو۔ تمام والدین…

Read More

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے لندن فلیٹس ریفرنس میں شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ مذکورہ ریفرنس میں نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ سے موصول دستاویزات بھی ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے وصول کی ہیں۔ دراصل انہیں گواہ بنانے کا مقصد نئی اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانا ہے۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں زیرسماعت ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ لندن فلیٹس ریفرنس: نیب نے سپریم…

Read More

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا فیصل آباد میں منعقدہ ورکرز کنونشن اس وقت ریسلنگ رنگ میں تبدیل ہو گیا جب کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اتنے بگڑے کہ جس کے جو ہاتھ  میں آیا ایک دوسرے کو دے مارا۔ اس دوران کارکنوں کی جانب سے کرسیوں، ڈنڈوں اور لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ایک بار تو کسی طرح لڑائی ختم ہوگئی لیکن کنونشن کے اختتام پر کارکن ایک بار پھر الجھ پڑے۔ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو سینیٹر چوہدری سرور بھی…

Read More

لاہور: الیکشن کمیشن کے سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کے خلاف پنجاب حکومت عدالت پہنچ گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا۔ ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں…

Read More

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف مظاہرے میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز منگھو پیر کے گنجان آباد علاقے میں ایک کچرا کنڈی سے ننھی بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ بچی کی لاش ملنے کے بعد علاقہ مکینوں اور لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں نے شدت اختیار کی تو پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے پہنچی اور لواحقین سے مذاکرات کیے۔ اس دوران مشتعل افراد کے ایک گروہ کی جانب سے اہلکاروں پر پتھراؤ…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تعلیم یافتہ، متحرک اور پارٹی کے جانثار نوجوانوں کو سامنے لائیں گے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ امیدواروں کے چناؤ میں احتیاط سے کام لیں گے۔ ایسے لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیں گے جو واقعی کچھ کرنے کی لگن رکھتے ہیں۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ امیدواروں سے ٹکٹ کی درخواست کے ساتھ حلف وفاداری بھی لیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کو تحریک…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نام طلب کر لیے۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز تیار کرنے کے لئے قائم کمیٹی کا سربراہ وفاقی محتسب طاہر شہباز کو مقرر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تعلیم کا کردار بڑا اہم ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے…

Read More

انقرا: یونان کی جانب سے بحیرہ ایجیئن میں متنازع جزیرے پر اپنا پرچم لگانے کے بعد ترکی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یونان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ یونان اور ترکی کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن کے کچھ جزیروں کی ملکیت پر دونوں ملکوں میں تنازعات پائے جاتے ہیں۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایجیئن میں واقعہ ترک ساحلی علاقے ”دیدیم” میں یونان کی جانب سے جھنڈا لگایا گیا تھا جسے ترکی کی کوسٹ گارڈ نے ہٹا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونان نے 1996 کی…

Read More

لاہور: محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں کبڈی اور اس سے متعلقہ تمام کھیلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ صوبہ پنجاب کے شہر میاں چںوں کے سرکاری اسکول میں کبڈی کھیلتے ہوئے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے میں تسلیم کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کبڈی اور اس جیسے دیگرکھیل حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ نوٹیفیکشن میں پی ٹی انچارج  کو اس بات کا پابند کیا گیا کہ وہ وقفے کے دوران طالب علموں کی سرگرمیوں پر…

Read More
ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا لیکن نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے، اسے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ نئی حد بندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 لاہور کو چھ حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے دوسری جماعتوں میں جانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس کا دل پی ٹی آئی میں شمولیت کا ہے وہ وہاں جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب میں کلین سوئپ نہیں…

Read More

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے تیار کردہ جدید ترین کروز میزائل بابر  کے نئے ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلشنز پاکستان (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بابر کروز میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ جب کہ میزائل زمین اور سمندر میں باآسانی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نظام سے لیس کروز میزائل بابر جی پی ایس نیوی گیشن کی عدم موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹیجک پلان…

Read More