Author: فرحین فرید

پاکستان کی خوبصورتی پر بات ہو تو پنجاب یا خیبر پختونخوا ذہن میں آتے ہیں لیکن وطن عزیز کے طول و عرض میں درجنوں تاریخی اور حسین قدرتی مقامات موجود ہیں، بس دیکھنے والی آنکھ چاہیئے۔ ایسی ہی ایک جگہ گورکھ ہل اسٹیشن ہے جسے سندھ کا مری یا نتھیا گلی کہیں تو بے جا نہ ہو گا۔ کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ ہل اسٹیشن سندھ کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ یہاں گرمیوں میں بھی سرد ہوائیں چلتی ہیں جن کی رفتار 4 سے 14 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ…

Read More

اگر آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے تو بریانی بلا مبالغہ دسترخوان کی ملکہ ہے کیونکہ بریانی کا نام سنتے ہی نہ صرف آپ کی بھوک چمک اٹھتی ہے بلکہ منہ میں پانی بھی آجاتا ہے اور یہی بریانی اگر کراچی کی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ جی ہاں اب یقینی طور پر آپ کے ذہن میں بریانی کے ذائقے اور خوشبو نے ڈیرے ڈال لیے ہوں گے اور اگر آپ نے ابھی کھانا نہیں کھایا تو اب آپ بریانی تناول فرمانے کا سوچ رہے ہوں گے لیکن ذرا رکیں، پہلے یہ پڑھ کر فیصلہ کیجئے گا…

Read More

نیویارک: ماحولیاتی آلودگی اس وقت پوری دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصورکی جارہی ہے۔ اگرچہ اس کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں اس کے باوجود ہرسال اس کی وجہ سے 70 لاکھ افراد جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ فضائی آلودگی کرہ ارض پربسنے والی 90 فیصد آبادی کو متاثر کر رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا میں موجود زہریلے کیمیائی اجزا اسٹروکس، دل کے دورے اور پھپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ہر…

Read More
سڑک پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ننگرہار کے نائب گورنر ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

کانو: نائجیریا کی مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ہوئے۔ نائجیریا کی ریاست اداماوا کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو تھے۔ ایک نے مسجد کے اندر خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا لیا جبکہ دوسرے نے وہاں سے کچھ دور خودکش دھماکہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متاثرہ جگہ کو…

Read More

بیجنگ: چین میں قائم چائنہ کنسٹرکشن بینک کی جانب سے ایک ایسی خودکار شاخ کھولی گئی ہے جہاں انسانوں کی ضرورت  مشینیں پوری کریں گی۔ آج کے دور میں انسان سب سے زیادہ پیسے کے لین دین میں خود کوغیرمحفوظ سمجھتا ہے لیکن چین کے اس خودکار اور جدید بینک نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے۔ بینک حکام کے مطابق چائنہ کنسٹرکشن بینک کی بنائی گئی اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس جدید بینک میں ورچوئل ریالٹی پر مشتمل ایسے کمرے بھی بنائے گئے ہیں جن سے سونے اور رئیل اسٹیٹ کی خرید وفروخت…

Read More

لاہور: عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے گیارہ نکات پیش کردیے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں  ایک تعلیمی نصاب لے کر آئیں گے۔ پیسہ تعلیم پر خرچ کریں گے۔ ملک میں ہیلتھ انشورنش پروگرام لائیں گے۔ شوکت خانم کی طرز پر اسپتال بنائیں گے۔ کے پی کے 70 فیصد خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ بھی جاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسی پاکستانی قوم سے پیسہ جمع کرکے دکھاؤں گا جس سے پاکستان کا قرض اتر سکے۔ اس قوم کو اس کے پیروں پر کھڑا کروں گا۔ آٹھ ہزار…

Read More

کراچی: آج  پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ بھارت میں دریافت ہونے والی 9000 سالہ قدیم چٹانوں اور 3300 قبل مسیح کے مصری مقبروں سے ملنے والی روغنی تصاویر میں رقص کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان قدیم ترین شہادتوں کے باوجود اسے رقص کی ابتدا نہیں کہا جا سکتا بلکہ رقص اور انسان کا تعلق اتنا قدیم ہے کہ مورخین اس کے آغاز کا حتمی دور بتانے سے قاصر ہیں۔ کچھ محققین کا کہنا ہے کہ تحریر کی ایجاد سے قبل انسان داستانوں اور کہانیوں کی نسل در نسل منتقلی کے لئے رقص…

Read More

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں اربوں روپوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ مہمند ڈیم، نیواسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر اور گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ایکنک کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مہمند ڈیم منصوبے پر309 ارب، میٹرو بس منصوبے پر 164 ارب 27 کروڑ اور گوادر منصوبے پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ سمندری پانی صاف کرنے کے منصوبے کے تحت گوادرمیں 5 ملین گلین پانی روازنہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔…

Read More

پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا (کے پی) نے وزیراعلیٰ سے بجٹ سے قبل اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی نہ ہو وہ بجٹ کیسے پیش کرسکتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے 60 میں سے 20 ارکان نکال کر اپنی حکومت  برقرار رکھنے کا جوازختم کردیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ 123 کے ایوان میں 40 ارکان کی…

Read More

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں 42 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے لیکن بھارت نے حقیقی تحقیقات نہیں کی اور نہ ہی تاحال انصاف ملا۔ ہفتہ واربریفنگ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید چار نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کٹھوعہ واقعہ کے ذمہ داران کے حق میں ریلیاں نکالنے والوں کو آزادی دی جب کہ اس کے خلاف ریلی نکالنے والوں سے سختی برتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک روایتی اورغیر…

Read More

لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سےعدالتوں کی سیکیورٹی کے لیے نئے ضابطہ کار یعنی ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔ 12 نکات پرمشتمل ایس او پیز تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ نئے ضابطہ کار کے مطابق عدالتوں کی سیکیورٹی کے لئے 35 سال سے کم عمر جوان تعینات ہوں گے۔ اہلکاروں کے پاس گن، پستول لازمی ہو گا جب کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ عدالتوں میں تعینات کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) ایک سے سات اہلکاروں پرمشتمل ہوگی۔ اسپیشل برانچ روزانہ کی بنیاد پرسرچ اینڈ سویپ…

Read More

پشاور: فاٹا اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بدھ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران دو خود کش بمبار حراست میں لیے ہیں۔ نعمت اللہ اور صدیق اللہ نامی دہشت گرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے تھے جنہیں بروقت گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سرائے نورنگ، کوٹکا شاہ، گولی خان اور لکی مروت میں آپریشن کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار…

Read More

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضیاء کی باقیات سے لڑنے کے لیے مشرف کی باقیات کا ساتھ دینے کا کوئی جواز نہیں ، نوازشریف گندی سیاست کررہے ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ن لیگ کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف اورعمران خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنے منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں…

Read More

اسلام آباد: چودھری نثار کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کی چہ میگوئیاں زور پکڑگئیں۔ کپتان نے بھی ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ اڑانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” انشاللہ ایک بڑی وکٹ گرنےوالی ہے،اسلام آباد کی ایک بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے،اس لئے لاہور کا دورہ منسوخ کیا اور اسلام آباد جانا ضروری ہے۔” چودھری نثار کی ممکنہ شمولیت  کے بارے میں سوال پربھی عمران خان نے گتھی نہ سلجھائی اوراپنی طبیعت خراب ہونےکے تاثر کو بھی رد کردیا۔…

Read More
سی ٹی ڈی کی کارروائی: پڑوسی ملک کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت سے مبینہ خودکش حملہ آورکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کا گروپ بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم بروقت کارروائی سے انہیں ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس نے نورنگ لکی مروت میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام…

Read More