لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیلوں کو مسترد کردیا ہے۔ سعدیہ عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اورنزہت صادق ن لیگ کی سینیٹ انتخابات کی امیدوار ہیں۔ ہفتے کو لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے ایک رکنی ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کی امیدوارعندلیب عباس کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سعدیہ عباسی اورنزہت صادق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپانے کی کوشش کی ہے۔ دونوں امیدواروں نے بیرون ملک…
Author: فرحین فرید
لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس امین الدین خان نے اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت ریٹرنگ افسرنے عدالت کے روبرو ریکارڈ پیش کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سعدیہ عباسی کے وکیل نے اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ اپیل کنندہ نے ریٹرننگ افسر کے روبرواعتراضات کرنے کے بجائے یہاں اپیل…
کراچی: سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے فٹ پاتھ اسکول ختم کرنے کی ہدایت پر طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئی۔ نادار بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے قائم فٹ پاتھ اسکول کوبند کرنے کی سرکاری ہدایت کی خبروں پرچیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب قائم یہ فٹ پاتھ اسکولز ایک مقامی این جی او چلا رہی ہے۔ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نےغریب اورضرورت مند بچوں کے لیے قائم فٹ پاتھ اسکولوں پرپابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ایسا ہی ایک اسکول کراچی کے علاقے…
لاہور: آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں سابق ڈائریکٹرجنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) احد چیمہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ دوبارہ طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ نیب کی جانب سے احد چیمہ کو ایک اور نوٹس جاری کرنے پرغورکےعلاوہ مختلف آپشنزکا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد سے آشیانہ اقبال میں32 کنال سرکاری اراضی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ آشیانہ اقبال مبینہ کرپشن کیس…
لاہور: بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں بھارت کی جانب سے اسکول وین پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول وین پر فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔ انڈیا شہری آبادی کو نشانہ بنا کرجنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران بھارت نے سینکڑوں مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی خلاف ورزی کی۔ جس میں کئی پاکستانی…
لاہور: لاہور سمیت صوبہ بھر کے اسپتالوں میں تشنج (ٹیٹنس) کے وارڈز نایاب ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی۔ تحریک التوا تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ میں تشنج (ٹیٹنس) کے وارڈ نایاب ہیں۔ نہ عوام میں آگاہی ہےاورنہ ہی سرکاری اسپتالوں میں تشنج کے وارڈز بن سکے۔ ایوان کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تشنج جیسے خطرناک مرض کے بارے میں کسی قسم کی آگاہی نہیں دی جا رہی۔ جس کے…
ملتان: صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں طلبہ سے مبینہ زیادتی اورویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے چھ ملزمان کوعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے گرفتار شدگان کوجوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ ایک ماہ قبل بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی کی طلبہ کی جانب سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے ساتھ جامعہ کے لیکچرر سمیت چھ افراد نے زیادتی کی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ…
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سینیٹ انتخابات میں اسکروٹنی کے عمل کے وقت آرٹیکل 62، 63 پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ذاتی وجوہ کی بنا پرکیس نہیں سننا چاہتا۔ درخواست محمد اظہر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ چارمتفرق درخواستیں الیکشن کمیشن اور دیگر کو جمع کروا رکھی ہیں۔ دہری شہریت والے سرکاری ملازمت والے اور بینک ڈیفالٹرز سکرونٹی کے عمل سے کس طرح گزر گئے۔…
لاہور: آشیانہ اقبال مبینہ کرپشن کیس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب کے مطابق فواد حسن فواد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری آشیانہ اقبال کیس میں مختلف الزامات پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کا بیان نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد پرلطیف سنزکا کنٹریکٹ کینسل کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جب فواد حسن فواد…
پشاور: جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا (کے پی) کے رہنما اورسینیٹ امیدوارمولانا گل نصیب خان کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے متعلق درخواست ناصراحمد ٹھیکیدارکی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ جے یو آئی امیدوارکےالیکشن کمیشن میں جمع کاغذات جعلی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے وقت مولانا گل نصیب عمرہ کے لئے گئے ہوئے تھے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان کے بھائی نے جعلی اتھارٹی لیٹر جمع کرایا جب کے مولانا گل نصیب کو سعودی سفارتخانے سے سرٹیفیکٹ لینا تھا۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ…
کراچی: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں غریب ترین خواتین کی صحت بھی پاکستان کے صوبہ سندھ کی خواتین سے کہیں بہتر ہوتی ہے۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے پائیدار ترقی کےایجنڈا 2030 کے اجرا کے 2 برس بعد اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ ایجنڈا 2030 میں اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ ایجنڈے میں شامل پائیدارترقی کے 17 مقاصد کے خواتین کی زندگی پر اثرات کا مطالعہ کیا جائے گا۔ جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے گا کہ کس طرح ان خواتین کو پسماندگی اورغیرمساوی رویے سے نجات دلائی…










