کراچی: شہرقائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے درخواست پررینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جب کے پولیس اوردیگرفریقین کی جانب سے جواب نہ دینے پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو درخواست کی سماعت سندھ کی عدالت عالیہ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگرفریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ ہائی کورٹ نے پولیس کو آئندہ سماعت پرہرصورت جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ سندھ…
Author: فرحین فرید
لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2015 سے 31 دسمبر 2015 تک وصول ہونے والی درخواستوں پرڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے۔ جس پر آج سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نوٹس اجرا کے سلسلے میں سوئی ناردرن شعبہ سیلز نے لاہورریجن اور ہربنس پورہ، ملتان روڈ سب آفسزکو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل جون 2015 تک کی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جارہے تھے تاہم اس کی مدت میں 6 ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں لاکھوں کنکشنز التوا کا شکار ہیں تاہم کمپنی…
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے 2018 کا الیکشن ہے۔ نوازشریف چند دنوں تک سینٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس بلائیں گے جس میں آئندہ انتخابات کےلئے بورڈ اورسیل بھی تشکیل دئیے جائیں گے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ فیصلوں پررائے دینے کا حق سب کوہے۔ جب ایسے ریمارکس دیئے جائیں جو اخلاقی طورپر جائز نہیں تواس پرشکوہ شکایت کیا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہوگی۔ نظریہ ضرورت کےتحت فیصلے…
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ میں فائرنگ قابل مذمت ہے، ایک ماہ میں دوواقعات کا ہونا افسوس ناک ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ حکومت جان بوجھ کرعدالتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اگرعدالتیں محفوظ نہیں تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ معاملات کہاں ہیں۔ 1997 کو دہرایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہےکہ مریم نواز کی نگرانی میں عدلیہ پرحملے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی بغاوت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ…
اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس بابرکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی فنڈ آڈٹ میں ثابت ہوچکے ہیں، درخواست ہے کہ غیر قانونی فنڈنگ پر پارٹی کو شوکاز نوٹس دیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام غیرقانونی فنڈنگ کو بحق سرکار ضبط کیا جائے۔اس میں ملوث افراد کو سامنے لاکر قانونی کارروائی کی جائے۔ اکبرایس بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 7 مارچ کو عدالتی کارروائی سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔ تحریک انصاف طویل عرصے سے فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے…
لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نےغیرملکی خاتون کی بیٹیوں کوان کے باپ سے بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی خاتون لوتھینین لسکازلیٹ نے اپنی بیٹیوں کی حوالگی کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ جس پرجسٹس سردار شمیم احمد خان نے سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون گوجرانوالا کوحکم دیا کہ 23 فروری کو خاتون کی بچیاں بازیاب کروا کرکورٹ میں پیش کی جائیں۔ درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 2004 میں مذہب تبدیل کیا اور پاکستانی شہری ڈاکٹر جمشید سے شادی کی۔ ان کا کہنا ہے…
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی الیکٹرک (کے ای) نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔ کے ای ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت شہرمیں بجلی کی طلب 2500 جبکہ رسد 2000 میگاواٹ ہے۔ جس کے باعث 500 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مختللف علاقوں میں 6 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی، نارتھ کراچی، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، گلستان جوہر، لیاقت…
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی نے دستک دی ہے جس کے بعد آج موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 18 رہے گا جب کے محسوس 20 ڈگری سینٹی گریڈ کیا جائے گا، ہلکی ہلکی دھند بھی رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کے ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہے گا۔ گزشتہ ہفتے کراچی کا موسم قدرے ٹھنڈا…
لاہور: پاکستانی صوبے پنجاب کی عدالت عالیہ نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراز زکا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ پنجاب حکومت کب تک جونئیر افسروں کو پروموٹ کر کے کام چلاتی رہے گی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی جی پبلک ریلیشن شاہد اقبال گریڈ 19 کے افسر ہیں۔ انہیں غیرقانونی طور پرگریڈ 20 کے…
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور پارکنگ کی ناکافی سہولتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔ تحریک التواء مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ وقاص حسن موکل نے تحریک التواء میں موقف اختیار کیا کہ ایک کروڑ کی آبادی والے شہر لاہورمیں گاڑیوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ جس کے باعث سڑکیں سکڑتی جارہی ہیں۔ شہری منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے کرنے پرمجبورہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ ٹریفک جام کی مشکل اٹھانے کے بعد شہریوں کا باقی…
لاہور: لاہور میں بنیادی شہری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہم نیوز کے مطابق میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے 202 عارضی ملازمین اپنے حقوق حاصل کعنے لاہور ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان ملازمین کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے طاہر ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ”عرصہ دراز سے ایم سی ایل میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت نے ہمیں…
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زینب قتل کیس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدمے سے قائم ہونے والی روایت برقراررہنی چاہیے تاکہ لوگوں کوبروقت انصاف مہیا کیا جاسکے۔ پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقدمے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس کیس میں ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں زینب کیس کی طرح جعلی پولیس مقابلے میں…
واٹر مارک بنیادی طور پرایک ایسا ہلکا نشان ہے جو روشنی پڑنے یا بہت غور سے دیکھنے پر ہی نظر آتا ہے۔ اسے بطورحفاطتی نشان بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کی موجودگی میں نہ توکسی کا کام کاپی کیا جاسکتا ہے اورنہ ہی اس کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنا ممکن ہوتاہے۔ واٹر مارک کے لئے مختلف شکلیں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ کسی ایسے پیٹرن یا تصویرکی صورت میں بھی ہوسکتا ہے جس میں مختلف شیڈز ہوں۔ واٹرمارک کو کسی کمپنی کے لیٹرہیڈ، اہم کاغذات، ڈاک ٹکٹ، نوٹوں یا حکومتی کاغذات کی تیاری کے وقت ہی…
لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بہادر بچے راؤانوار کو گود میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں بغیر پیش ہوئے ضمانت دی جا رہی ہے اوردوسری جانب نوازشریف کو کینسرمیں مبتلا بیگم کی عیادت کے لیے جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سپریم کورٹ اور اداروں کی ترجمان بن کر سامنے آرہی ہے، اور توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔ کسی کو عدالت عظمی کا ترجمان بننے کا حق نہیں۔ انہوں کہا کہ سپریم کورٹ ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔ آزاد عدالیہ جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہے، مغززججز…
لاہور: انسداد پولیو ورکرزکی مناسب سکیورٹی نہ ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔ تحریک التوا تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمورمسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک کے متن کے مطابق محکمہ صحت کو انسداد پولیو ٹیموں پرمتعدد حملوں کے بعد بھی ہوش نہ آیا۔ ان کے تحفظ کے لیے نا کوئی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی قانون سازی کی گئی۔ ایوان کو مزید بتایا گیا کہ ٹیموں پرحملوں کے زیادہ ترواقعات کے مقدمات بھی درج نہیں کرائے گے۔ جب کے دیگر کیسوں میں عدم پیروی کے باعث ملزموں…














