Author: فرحین فرید

لاہور: عابد باکسر کے سسر کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے انسپکٹرجنرل (آئی جی ) پولیس اور ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کردئیے۔ ان کے سسر سابق انسپکٹر پولیس ہیں۔ درخواست گزارجعفررفیع نے موقف اختیار کیا ہے کہ عابد باکسر کو دبئی سے پولیس نے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ خطرہ ہے کہیں اس کو اب پولیس مقابلے میں نہ مار دیا جائے۔ ان کی درخواست پرعدالت عالیہ کے سئینر ترین جج مسٹرجسٹس انوارالحق نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عابد باکسرکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں۔ اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے، اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ سعدرفیق ، فوادحسن فواد، احد چیمہ، (ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آفیسر) ڈی سی او لاہور، محمدعثمان ایم ایسے افراد کا گروہ ہے جو پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے…

Read More
ispr

اسلام آباد: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے شروع کئے گئے آپریشن ردالفساد نے اپنا ایک برس اس کیفیت میں پورا کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انتڑ سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک افغان سرحد پر2600 کلومیٹر طویل باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جس پر 56ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 140 قلعے تعمیر ہوچکے ہیں۔ جب کے باجوڑ، مہمند، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں  باڑ لگا دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارڈر سکیورٹی…

Read More

لاہور: سینیٹ انتخابات کےلیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ کون ہوگا اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار؟ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایک جانب امیدواروں میں تحریک انصاف کے چوہدری سروراور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا میدان میں ہیں تو دوسری جانب پیپلزپارٹی نےمنظوروٹو کے داماد نواب شہزاد کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔ مشترکہ امیدوار کے لئے اپوزیشن کے متعدد اجلاس بھی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار کی حمایت کرے اور…

Read More

لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز فیصل ظہورکو نوٹس جاری کردیا۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ درخواست آصف علی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ آصف علی کا موقف ہےکہ محکمہ صحت میں عارضی طور پرڈرائیور بھرتی ہوا۔ کنٹریکٹ میں وقتا فوقتا توسیع ہوتی رہی۔ کنٹریکٹ ختم ہونے سے قبل انہیں فارغ کردیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق عدالت نے درخواست ڈی جی کو بھجوا دی، تاہم…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کو انصاف کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ 1973کے آئین کی خالق پارلیمنٹ کے قانون کوختم کردیا گیا، اس فیصلے کی جمہوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے ایوب خان اور پرویز مشرف کا جمہوریت کش کالا قانون بحال ہوگیا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ منتخب کرنے کا جمہوری حق چھین لیا گیا ہے۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ مجھے نیب کے ذریعے آج تک کوئی کاغذ یا کال نہیں آئی۔ اداروں کو میڈیا کے ذریعے بات نہیں کرنی چاہیےتھی۔ انہوں نے نیب ریفرنس کے حوالے سے وضاحتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلےجومافیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) میں تھی اگر نیب ان کے خلاف کارروائی کرتا تومجھے خوشی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”چیئرمین نیب کو خط لکھ کر بتایا ہے آپ کے فیصلے سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ نیب 15 دن میں اس انکوائری کو مکمل کرے۔” سائرہ…

Read More

کراچی: قیادت کے بحران سے گزرتی ہوئی متحدہ قومی موومنٹ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کےلیے متحرک ہوگئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فونک رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ نے دستبرداری کے لئے بہادر آباد گروپ کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خط مسترد کردیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹر فارو ق ستار کو ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا موقع مل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل میں فاروق ستارکے انتہائی قریبی رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ان کے…

Read More

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے انتظار قتل کیس کے تفتیشی افسرکوچالان پیش کرنے کے لیے کل تک کی مہلت دے دی۔ تفتیشی افسر نےعدالت کے روبرو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی گئی ہے۔ جو کام کررہی ہے۔ انہوں نےکورٹ سے استدعا کی تھی کہ نئی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے تک چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔ جس پرعدالت نے گرفتار 8  اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کےلیے کل تک کا وقت…

Read More

کراچی : بلاول بھٹو کی آمد پر قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے دروازے مریضوں اور لواحقین پر بند کردیے گئے۔ بدھ کو پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری قومی ادارہ امراض برائے قلب پہنچے تو انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے۔ اس دوران مریضوں اوران کے لواحقین کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ بلاول بھٹو پی پی کے علیل رہنما ایاز سومرو کی عیادت کے لیے طبی مرکز پہنچے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات امراض قلب کا شکار مریضوں اور لواحقین کے لیے اذیت کا باعث بنے۔…

Read More

کراچی: شہر قائد میں آئندہ دو روز میں شمال مشرقی علاقوں کی ہوائیں چلنے سے راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آنے والے دو روزمیں شمال مشرقی علاقوں میں ہوائیں چلنے سے رات کے وقت موسم ٹھنڈا رہے گا۔ جب کے شب تین سے صبح چھ بجے تک دھند رہے گی، صبح کے وقت حد نگاہ کم رہنے کا امکان بھی ہے۔ آج کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری ریکاڈر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج صبح شہر بھر میں درجہ حرارت 17 ڈگری اور نمی کا تناسب 96 فیصد رہا…

Read More

کراچی: ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کے گواہ محمد حسن احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ بینکر کی جانب سے نیب کو دئیے گئے بیان کی کاپیاں عدالت میں پیش کردی گئیں۔ ڈاکٹڑعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ”ہمیں گواہ کے بیان کی نقول فراہم کی جائیں۔ ہم اس سے جرح کرنا چاہتے ہیں۔” عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل وکیل صفائی کو گواہ کے بیان کی نقول فراہم کرنے کہ ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹرعاصم کیس: 26 اگست 2015 کو ڈاکٹرعاصم حسین کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے…

Read More

لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ میں نابینا افراد کی سرکاری نوکری کا کوٹہ بڑھانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے ایڈوکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے درخواست سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ نابینا افراد 4 برس سےنوکریوں کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں کیونکہ ان کے لیے سرکاری کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایڈوکیٹ اظہرصدیق نے مزید کہا کہ حکومت میٹرو ٹرین سمیت دیگر غیر ضروری منصوبوں پر پیسے کا ضیاع کررہی ہے۔ گورنمنٹ بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی…

Read More

راولپنڈی: پنجاب کے شہرراولپنڈی میں مسافر بس نے فرسٹ ایئر کے طالب علم کو کچل ڈالا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ راولپنڈی کےعلاقے گوجر خان کے سرورشہید چوک پر حادثے میں جاں بحق لڑکے کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آفاق نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیو نہ رکا۔ ایک اور اطلاع میں کہا گیا ہے کہ طالب علم بس سے لٹک رہا تھا کہ گرنے سے حادثہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت اورتیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کے فوری بعد طلبہ نے…

Read More

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں گوادربزنس پلان کے منصوبوں کی برج فائنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کیےلیکن مقامی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر گوادرکی مجموعی ترقی ممکن نہیں۔ صوبائی…

Read More