لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویزبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنی دیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں پیش کیا ہے۔ حنا پرویزبٹ نے ایوان کو بتایا کہ صوبے بھرمیں بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بینکوں کے باہرعمررسیدہ افراد کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ ان کے لیے کوئی علیحدہ لائن نہیں۔ قرارداد کےمتن میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بزرگ شہریوں کے لیے بیٹھنے کی کوئی جگہ مخصوص نہیں۔ جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا…
Author: فرحین فرید
لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آج طلب کررکھا ہے۔ ان کے خلاف آفشورکمپنی ہیکسم کی تحقیقات جاری ہیں۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے سامنے آنے والے ابتدائی ردعمل سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ نیب کے سامنے خود پیش نہیں ہوں گے، بلکہ اپنے ملازمین میں سے کسی کو بھیجیں گے۔ عبدالعلیم خان نے نیب کے بلاوے پر اپنے دفاع کا فیصلہ کرتے ہوئے اکاؤٹنٹ کو متعلقہ دستاویز سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ ادارے جب…
ماسکو: سابق علیحدگی پسند بلوچ رہنما جمعہ مری بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت نے بلوچستان کی جدوجہد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے ماسکو میں پاکستانی یونٹی ڈے میں شرکت کے دوران روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لیے ہر کوئی میری کاوشوں اور جدوجہد سے واقف ہے۔ میرا مقصد حیات بلوچستان کے حقوق کی جنگ رہا۔ جس کے لیے میں نے دنیا بھرمیں پاکستان مخالف کانفرنسسز اور سمینارز میں شرکت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کےعلاوہ کسی بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے کو کوریج نہیں دی…
راولپنڈی: کشمیر میں طویل عرصے سے قابض بھارتی فوج کی گولہ باری سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق انڈین فوج نے آزاد کشمیر کے ”تھرٹی نڑ گاؤں” پر گولہ باری کی ہے۔ پاکستانی سرحدی فورسز نے جوابی کارروائی میں انڈین پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری میں شہید ہونے والے شہری کی شناخت محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ انڈین فائرنگ میں تین شہری زخمی بھی ہوئے۔…
گلگت: پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں سید باکر شاہ نامی شخص منفرد انداز میں انسداد پولیو مہم چلا رہا ہے۔ باکر گزشتہ پانچ برس سے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ”وادی روندو” کے علاقے”ہجی کہوکہا” کے بچوں کو پولیو کی ویکسین مہیا کرتا ہے۔ یہ ایسا علاقہ ہے جہاں تک پولیوکی ٹیمیں نہیں پہنچ پاتی کیونکہ اس وادی تک جانے کے لیے کوئی باقاعدہ سڑک موجود نہیں۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے دریا پارکرنا پڑتا ہے جب کے اسے عبور کرنے کے لیے بھی کوئی پل موجود نہیں۔ وادی روندو گلگت اوراسکردو کے درمیان میں واقع ایک چھوٹی سی…
نیویارک: امریکا کی جانب سے رواں برس اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مئی سے یروشلم میں نیا سفارت خانہ کھول دیا جائے گا۔ جس کا افتتاح اسرائیل کی 70 ویں سالگرہ پر ہو گا۔ گذشتہ ماہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ 2019 کے آخرتک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا جائے گا تاہم نئےاعلان کےمطابق اسی سال اس فیصلے پرعمل درآمد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا…
کوئٹہ: بلوچستان کی احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں گرفتارٹھیکیدارسہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ملزم نے 96 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے منطور کرلیا۔ تفتیشی افسر شعیب شیخ اورپراسیکیوٹرراشد گولڑہ نیب کی جانب سے پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 46 کروڑ کے پےآرڑر وصول ہو چکے ہیں جب کے 50 کروڑ کی جائیداد جلد بلوچستان حکومت کے سپرد کی جائےگی۔ سماعت کے موقع پر اراضی کے 13 ضامن بھی عدالت میں…
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے اساتذہ کو بونس دینے کی تجویز دی ہے جو گن رکھنے یا گنز چلانے کی تربیت رکھتے ہوں۔ امریکی صدر کی نئی تجویز کا مقصد امریکا کے اسکولوں میں آئے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کی ایک کوشش قراردیا جارہا ہے۔ امریکی چینل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ”حملہ آور بزدل ہوتے ہیں اگر 20 سے 40 فیصد ٹیچرز کے پاس بھی گنز ہوں تو ایسے افراد ہمارے اسکولوں میں داخل نہیں ہوسکتے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں ایسے ٹیچرز کو بونس دینے…
اسلام آباد: گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مجموعی واقعات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 534 رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں صوبہ پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک لاکھ 9 ہزار 31 کیس رپورٹ ہوئے۔ جب کے سندھ میں دس ہزار 976 کیسز سامنے آئے۔ خیبر پختونخوا میں چار ہزار 607 اور بلوچستان میں تین ہزار 760 کیسز کا اندارج کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پانچ برسوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک ہزار 169 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دریں اثناء جمعہ کو قومی…
لاہور: پنجاب میں مشکوک پولیس مقابلوں کے اہم کردار تسلیم کئے جانے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹرعابد باکسرکی جان کو خطرہ ہے، اس کےکریڈٹ پرپولیس مقابلوں کی لمبی فہرست ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عابد باکسرکوتحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ حکومت سے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ…
لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت اوراثاثے چھپانے والے سینٹرزکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسراوردیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں سیاستدانوں کو اثاثے چھپانے کی اجازت دی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیاستدان کو قرضے، فوجداری مقدمات، دہری شہریت چھپانے کی اجازت دے…
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایڈیشنل سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واقعہ میں ملوث تین افراد پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ملزمان پرعبیرہ کی اشیاء چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی حراست میں قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ماڈل گرل کو قتل کرکے اس کی لاش فریزرمیں بند کردی، اس سے قبل لاش بیگ میں ڈال کرٹرک اسٹینڈ پر پھینکنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔ ملزمہ کو سی سی ٹی وی…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 52 نشستوں پرامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12 جب کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ای سی پی کی جاری کردہ لسٹ میں جنرل نشستوں اور ٹیکنوکریٹس سمیت خواتین کی مخصوص نشستوں پرامیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ فہرست کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 33 امیدوارالیکشن میں حصہ لیں گے۔ان میں سے 12 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 14 کا…
چترال: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی میں خواتین کو بھی حصہ دار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع چترال سےاس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔ چترال کے سب ڈویژن دروش میں اب تک صرف مردوں کوجنگلات کی رائلٹی میں حصےداربنایا جاتا تھا تاہم پہلی بار وہاں کی عورت کو بھی یہ موقع دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا دوسرا مرحلہ ضلع ملاکنڈ سے شروع کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس اقدام سے قبل ضلع چترال میں محکمہ جنگلات، انتظامیہ اورمقامی حکومتوں کی خواتین کونسلرز کے مابین اجلاس ہوئے۔…
لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ نے ڈگری کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پرچیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے لمز یونیورسٹی کی طالبہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل شیراز ذکر نے بتایا کہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے ایم بی اے کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ جس کی وجہ او لیول کی ڈگری بتائی جارہی ہے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ایچ ای اسی کا ڈگری کی تصدیق نہ کرنا غیرآئینی اقدام ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کورٹ…














