لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیریٹیز (عطیات) بل کی اپوزیشن نے مخالفت کردی۔ اس دوران بل پر باقاعدہ اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے ایوان کو بتایا کہ بل میں رکھی گئی عمرکی حد پراعتراض ہے۔ ایوان میں عددی برتری کی بنیاد پر میرٹ کو بلڈوز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہمارا اعتراض یہ ہے کہ میرٹ کو ملحوظ خاطر نہیں رکھیں گے، تو معاملات خراب ہوں گے۔ من پسند افراد کے ذریعے کرپشن کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) وسیم اجمل پر…
Author: فرحین فرید
اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے حکومت سے الاٹ کروانے کے بعد آگے کرائے پر دیے 68 سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین نے 68 گھرمکمل جب کے 97 گھر جزوی طور پر کرائے پر دے رکھے ہیں۔ جس پر سی ڈی اے کے انتظامی رکن کی جانب سے 68 گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ جب کہ دیگر کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ فراہم کی تھی جس میں 165 سرکاری گھر کرائے پر دیئے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سماجی رہنما پروین رحمان قتل کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کے روز مقدمے کی سماعت جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ”پانچ برس گزرنے کے باعث معاملہ شرمندگی کا باعث ہے۔ پولیس کا طریقہ کار ہے بندہ مار کرجرم اس پر ڈال دو۔ چاروں صوبوں میں یہی چلتا ہے۔” عدالت نے کہا کہ ”معاملے کی تہہ تک جانا ہے، امید ہے جے آئی ٹی تندہی سے کام کرے گی۔” سندھ حکومت کے وکیل…
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں دائر درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر کہی۔ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پرلائے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔…
کوئٹہ: پاکستانی صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور( ایف سی) نے انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی۔ ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے شہروں سبی، چمن، اوچ اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے مشتبہ خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران خود کش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، سب مشین گن، دھماکا خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں ہتھیاربرآمد کیےگئے۔ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کےدوران 20 مشتبہ دہشت گردوں…
اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تجارتی مراکزر کے خلاف کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران سی ڈی اے نے کراچی کمپنی اورملحقہ سیکٹرزمیں کئی دکانیں سیل کردیں۔ ان میں باٹا، سروس کے آؤٹ لیٹس اورالجنت مال نامی نجی شاپنگ مال بھی شامل ہیں، کپس اکیڈمی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے اہم تجارتی مرکز آپبارہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران فٹ پاتھ پر رکھا گیا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی…
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ دستی کی گاڑی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ہم نیوز کے مطابق قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی محفوظ رہے ہیں۔ بدھ کو پیش آنے والا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ میں پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ شہید…
ملتان: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اورویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتارچار ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پیر کو مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان حافظ یوسف کی عدالت میں ہوئی۔ یونیورسٹی لیکچراراجمل مہار، تنزیل، نشاط اورعثمان خالد نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ اور ملزمان کے وکیل کی عدالت میں کیس پربحث ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کا ریکارڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی این اے اورموبائل فونز کی فارنزک رپورٹ تاحال نہیں…
کراچی: واٹراینڈ سیوریج بورڈ کراچی کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے حکومت سندھ کا متعدد ناموں پرغور جاری ہے، کئی افسران نے پوسٹ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آصف حیدر شاہ کو اضافی ذمہ داری دے دی جائے۔ سندھ حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 21 رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹریٹو سروس کے افسر آصف حیدر شاہ کو ایم ڈی واٹربورڈ کا بھی اضافی چارج دیا جارہا ہے جس کا آرڈر آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ انہیں حال ہی میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ تعینات کیا گیا ہے، اس…
کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت میں 45 سالہ خاتون کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد 15 سالہ لڑکے کو رہا کردیا گیا۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ایک دلچسپ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 15 سالہ عثمان پر 45 سالہ نورجہاں نامی خاتون کے اغواء کا الزام تھا۔ دوران سماعت تفتیشی آفیسر نےعدالت کو بتایا کہ 3 برس قبل خاتون کو اغواء کیا گیا تھا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس 3 سال تک بازیابی میں ناکام رہی۔ تفتیشی آفیسرنے کورٹ کو جواب دیا کہ خاتون کےشوہر نورمحمد نے ملزم…
لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” نیازی صاحب حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے، ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے چینی کمپنی یابیت پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے۔” انہوں نےمزید کہا کہ چائنہ سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) نے یابیت کمپنی کو بلیک لسٹ کرکے جرمانہ کیا ہے۔ پیر کو دیے گئے بیان میں ملک احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کی بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ پی ٹی آئی…
اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر متعدد اعتراضات کئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اہم موضوع پر ہونے والی خصوصی نشست میں پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ الیکشن کمیشن کے حکام شریک رہے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ خواتین اور مرد رجسٹرڈ ووٹرز میں 12 ملین کا فرق ہے، مختلف مسائل کی وجہ سے 10 لاکھ ووٹر…
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاورعلی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مضبوط بنیادوں پراقدامات کرنا ہوں گے۔ عدالت عظمی کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ ایشیاء پیسیفک ماحولیاتی انصاف کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس کا انعقاد لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق وماحولیات جان ناکس، ملائیشیا، ویتنام، افغانستان، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک سے مندوبین نے شرکت کی۔…
لاہور: پنجاب کی صوبائی عدالت نےعابد حسین قریشی عرف عابد باکسر کو ممکنہ پولیس مقابلے میں مارنے سے روکنے کے لیے درخواست پر ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کی طرف سے جواب داخل نہیں کیے گئے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سلطان محمود کا کہنا ہے کہ پولیس ریکارڈ میں عابد باکسر کے خلاف 14 کیسز ہیں لیکن ملزم پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہے۔ مسٹرجسٹس…
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر سماعت طلال چوھدری توہین عدالت کیس کی سماعت چھ مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پیر کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوھدری بغیر وکیل کےعدالت میں پیش ہوئے۔ ن لیگی رہنما سے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ موجود نہیں ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کب تک آئیں گے جس پر طلال چودھری نے پانچ مارچ کی تاریخ بتائی۔ 24 فروری 2018 کو…














