Author: فرح مہہ جبین

Farah is a seasoned Journalist, based in Islamabad & associated with Hum News, as a Court Reporter. She covers Court Room, Supreme Court, Islamabad Highcourt & is known as Pakistan's first Lady Court Reporter. Farah is associated with Hum News, since its pre-launch. She can be reached on Twitter at: @Farah_mehfar1

اسلام آباد: بلوچستان اور سندھ کے لئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیاہے۔  الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،نئے ممبران کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کی تھی۔ منیر کاکڑ کو بلوچستان،خالد محمود صدیقی کو ممبر سندھ لگایا…

Read More
ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو عدلیہ پر دباؤ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے وزارت قانون بھجوائے جانے والے  ویڈیو کیس میں ملوث جج احتساب عدالت ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا ہےاور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے۔ عدالت عالیہ کے مطابق بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کر لیاہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں انکشافات بادی النظر میں مس کنڈکٹ ہے جس کی…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ملزم میاں طارق کے بیٹے فیصل طارق کی بازیابی کے لئے اقدامات اور ملزم کی بیٹی کو ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےجج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزم میاں طارق کی بیٹی کی  طرف سے دائر کی گئی اسکے  بھائی فیصل طارق کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ میں ایف آئی اے نے فیصل طارق سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا عدالت نے ایف آئی اے کو…

Read More