سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے پر اتفاق
Author: دانیال عمر
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ درست چنا مگر پوری ٹیم درست نہیں
نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جیل میں دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نسیم احمد نے کہا ہے کہ سرکاری فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔
نواز شریف کے اہلخانہ اور مسلم لیگ ن کے مختلف رہنما کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سےملاقات کر رہے ہیں
سابق وزیر اعظم کو گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی
سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان رکھنے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن فوجی طاقت سے نہیں آسکتا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنا چاہیے کیونکہ افغانستان کے حالات سے پاکستان متاثر ہوتا ہے۔ افغانستان کے حالات سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ، پاکستان، افغانستان اور طالبان بھی معاملے کا حل گفت و شنید سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔ افغانستان…
لاہور: احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ نون پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی مبینہ کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آج ساتویں بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ…
لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سات روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ نیب حکام نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے عدالت سے شہباز شریف کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدا کی تاہم شہباز شریف کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور صرف دو دن کے ریمانڈ پر دینے کی استدا کی۔ احتساب عدالت نے نیب حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہبا زشریف کو مزید سات روزہ…
لاہور: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب علالت کے بعد اتوار کے روز انتقال کر گئے، انہیں دس روز قبل ڈینگی کے باعث لاہور میں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ رائیونڈ میں ادا کر دی گئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1928 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ آپ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیم اسلامیہ کالج لاہور سے حاصل کی، 1944 میں…
لاہور: بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے لاہوریوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔ اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ہمراہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے اداکاروں کے لیے پیش پیش رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ لاہور میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور مصنف جاوید اختر سے ملاقات…
لاہور: ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول کے آخری روز زندہ دلان لاہور کا رش لگ رہا۔ شرکا کی بڑی تعداد لذت بھرے کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کرنے میں مگن رہی۔ بچے، بڑے اور خواتین اپنے من پسند شیفس سے مل کر پھولے نہیں سما رہے تھے اور یادگار تقریب کو سیلفیوں کے ذریعے ’قید‘ بھی کررہے تھے۔ ہم نیوز کے مطابق چھٹی کے دن ایکسپو سینٹرمیں سجے ’ ہم مصالحہ فیملی فیسٹول‘ نے لاہوریوں کی ’موج‘ کرا دی۔ اس موقع پر بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی…
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر احسانی مانی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ احسان مانی کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا، ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلامقابلہ ہی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ بورڈ آف گورنر نے اجلاس کے دوران احسان مانی کو بلامقابلہ نیا…
لاہور: دنیا بھر میں ویڈیوز کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکی آمنہ ریاض کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر انہیں اعزازی گولڈ بٹن سے نوازا ہے۔ پاکستانی باہمت لڑکی کی کھانے پکانے کی ویڈیوز یوٹیوب پر بہت مقبول ہیں، آمنہ ریاض کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سبسکرائبر ہونے پر سلور بٹن اور دس لاکھ سبسکرائبر پر گولڈن بٹن دیا جاتا ہے جب کہ ایک کروڑ پر ڈائمنڈ اور پانچ کروڑ پر سرخ پلے بٹن دیا جاتا ہے۔ ہونہار پاکستانی لڑکی…














