Author: دانش منیر

lahore high court

لاہور: سر سبز پاکستان کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیاہے۔ عدالت عالیہ کے جج جسٹس جواد حسن نے درخت لگانے کے حوالے سے بڑا حکم جاری کردیا ہے۔  عدالت نے حکم دیاہے کہ ہر ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر تعمیر کرنے والے کے لئے دودرخت لگانا لازمی ہوگا۔ جسٹس جواد حسن نے شیخ عاصم کی درخواست کی سماعت کے بعد  78 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے منظور نہ کرنے کا بھی حکم دیاہے۔ عدالت نے درخت کاٹنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کابھی حکم دیاہے۔ لاہور…

Read More
جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کوئی جعل سازی ثابت نہیں ہوئی

لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کیلئے  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان  کی زیر صدارت اجلاس انتظامی کمیٹی کا  ہوا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کیمٹی  کے اجلاس میں سینیئر جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جج ارشد ملک  سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کے ساتھ ساتھ  ویڈیو کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرانےکے حوالے سے بھی  تفصیلی جائزہ لیا گیا…

Read More
Bhatta

لاہور: بھٹہ مالکان کے ظلم وستم سے تنگ مزدوروں کی عدالت میں دہائی کے بعدلاہورہائیکورٹ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اکیانوے بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا سے رہائی دلوائی ،رہایی پانے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔  لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 91 بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جاء سے رہائی دلواکر آزادی سے  زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیاہے۔ ۔ عدالتی حکم پررہائی پانے والوں میں 27بچے اور 24 خواتین بھی شامل ہیں۔ عدالتی حکم پر سب سے زیادہ ماہ اگست میں بھٹہ مزدور آزادی جیسی نعمت کے حصول میں کامیاب رہے . رواں…

Read More

لاہورہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا ہے۔  جسٹس شاہد مبین نے کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے پیٹیشنر احمد نواز اور منیر احمد کی درخواست پر سماعت کے بعد معطلی کے احکامات جاری کئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ  نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ  نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو…

Read More
ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو عدلیہ پر دباؤ قرار

لاہور:احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کیخلاف ویڈیو پرکارروائی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹویٹو کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں معطل جج ارشد ملک کیخلاف ویڈیو سکینڈل پر غور کیا جائے گا۔  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز نے بتایا کہ ارشد ملک کو ان کے عہدے سے معطلی کے بعد تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں سینئر ترین ججز پر مشتمل ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو ہو رہا ہے جس میں جج ارشدملک ویڈیو سکینڈل…

Read More