لاہور: اکہترویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں انٹر اسکول بیڈ منٹن اینڈ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں اسکولز کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آٹھ اسکولز کی سولہ سال سے کم عمر طالبات کے درمیان بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقابلوں میں طالبات نے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔ مقابلوں میں حصہ لینے والی حوصلہ مند طالبات کا کہنا تھا کہ ہم اسٹار بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، پاکستانی خواتین…
Author: عظبہ عبداللہ
لاہور: یوم آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔ بازارقومی پرچموں، بیجز، چوڑیوں اورجھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔ ننھے خریداروں کا بھی رش لگ گیا ہے۔ زندہ دلان لاہور قومی پرچموں، جھنڈیوں اوربیجز سمیت دیگر سجاوٹ کی اشیا خریدنے کے لیے زیادہ رخ اردو بازار کا کررہے ہیں۔ خریداروں میں بچے سب سے آگے ہیں جو اپنے والدین، بہن بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بازارجا کر من پسند خریداری کررہے ہیں۔ اردو بازار سمیت دیگر بازاروں کے دکاندار بھی اپنے ننھے منے خریداروں سے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ایک جانب…
لاہور: ٹوٹی سڑکیں، کھلے گٹر، سڑکوں کے کھڈے، نالے سے بہتا پانی، لٹکتی تاریں اور بجلی کے بوسیدہ نظام نے حلقہ این اے 130 کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ شہرکے دیگر حلقوں کی طرح یہاں بھی عوام الناس کو درپیش مسائل اور گندگی کے ڈھیرکیے جانے والے دعوؤں کو جھـٹلاتے نظر آتے ہیں۔ حلقے کے نوجوان رائے دہندگان (ووٹرز) کو گلہ ہے کہ 2013 کے انتخاب میں فتح کا سہرا سجانے والے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شفقت محمود گزشتہ پانچ سال کے دوران صرف ٹی وی پر ہی نظر آئے ہیں۔ این اے 130 کے باسیوں نے’ہم نیوز‘ سے…
لاہور: لاہور بار کونسل (ایل بی سی) نے آٹھ غیر رجسٹرڈ وکلا کے خلاف مقدمات درج کرا دیے جب کہ پیشے کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کے خاتمہ کے لئے36 سال بعد کونسل کے رولز میں ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔ صدر لاہور بار کونسل انوارالحق پنوں نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ وکلا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں باقیوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام غیر رجسٹرڈ وکلا کو 15 دن کا وقت دیا گیا تھا کہ آ کر خود پیش ہوجائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔…
لاہور: شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے جس کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔ طبی ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر اقدامات نہیں کیے گئے تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے اور بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں زیادہ دنوں تک کھڑا رہنے والا پانی پیٹ اور جلدی امراض پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو پانی کے قریب جانے سے روکیں اورخود بھی اس…




