کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر خیزئی چوک کے قریب آج شام کو ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں اس وقت دھماکہ جب وہاں سے مسافر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونے والے تھے۔
Author: ایوب ترین
دہشت گرد محرم الحرام کے دوران شہر میں کسی بڑے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
لال پیلے ، رس بھرے سیبوں کا 20 کلو کا تھیلہ صرف 200 روپے میں ہی فروخت ہورہا ہے۔
حکام کے مطابق معلومات تک رسائی کا نیا بل دیگر صوبوں کے مقابلے میں قدرے بہتر اور جدید خطوط پر استوار ہوگا۔
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ہے، پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے یکم تا 10 محرم الحرام تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بندی عائد کی ہے۔ سرکاری اعلامیےکے مطابق ماتمی جلوسوں کی راہ اور امام بارگاہوں کے قریب کی دکانو ں اورمکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایہ داری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا…
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بدھ کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں شامل مختلف نکات پر ان کی رو ح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی…
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام دنیا کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں، سرمایہ کار گوادر آنا چاہتے ہیں، ہم نے گوادر میں پرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول دینا ہے۔ ضلع گودر کی ڈویژنل افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی محکمے اور ضلعی افسران عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل کے ہدف کو حاصل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر حاضر اساتذہ…
گوادر:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر تین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے۔ گوادر تین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گوادر میں جب بھی کسی نئے منصوبے کاآغاز ہوتا ہے تو اس کا ایک مثبت اثر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو ہر جگہ محسوس کیا جاتا ہے، دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح گوادر 3منصوبے کے تحت ایک ایسی عمارت کا قیام جو مکمل طور پر توانائی کے متبادل ذریعہ گرین انرجی پر مشتمل ہوگی ایک انتہائی اہم…
کوئٹہ: محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کی غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، مزید 19 اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے فارغ کردیا گیاہے۔ ملازمت سے برخاست کردہ ملازمین میں گریڈ ایک سے گریڈ سترہ تک کے اہلکار شامل ہیں۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ برطرف ملازمین عرصہ درازسے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر اور خلاف ضابطہ امور میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطرف ملازمین صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں تعینات تھے…
مقدمہ درج ہونے کے بعد سی ٹی ڈی نے باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے صدر اختر مینگل نے امان اللہ خان زرکزئی زہری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم کے مدرسے میں ہوا
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق کے مطابق شہرمیں 258 عید گاہیں ہیں جن میں 184 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے
کوئٹہ : بلوچستان کی پہلی مائنز اینڈ منرل ڈیویلپمنٹ پالیسی 2019 متعارف کرادی گئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قوانین میں ترامیم اور ریفامز لائے بغیراداروں کی استعداد کار بڑھانا نا ممکن ہے، حکومت کو ریونیو دینے والے اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان مائنز اینڈ منرل ڈوپلمنٹ پالیسی سے صوبے میں سرمایہ کار متوجہ ہونگے،محکمہ مائنراینڈ منرلز کا ریونیو ہدف 5ارب روپے تک لیکر جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان مائنر اینڈ منرلز ڈیویلپمنٹ پالیسی 2019کی تقریب رونمائی…
کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر اس طرح کے 16سرکاری مویشی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں۔











