تحصیل لاکھڑا کا صدر مقام اوتھل سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ عوام سخت سردی میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
Author: ایوب ترین
بلال کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب تک تین چھاپے مارے جا چکے ہیں۔
1935 کے زلزلے کے بعد یہ شہر صرف 50 ہزار افراد کے لیے بتایا گیا تھا.
قلعے کو دور سے دیکھیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بڑا بحری جہازکھڑا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک چلنے والی ٹرینوں کی کمی کے باعث نہ صرف لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ قلیوں کو بھی بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک چلنے والی ٹرینوں کی بڑی تعداد میں کمی واقع ہوئی جس کے اثرات براہ راست بلوچستان کی عوام پر پڑے اور انہیں ایک آرام دہ سہولت حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرینوں کی بڑی تعداد میں کمی کے باعث نہ صرف کوئٹہ ریلوے اسٹیشن…
بی اے پی کے منظور کاکڑ نے 38 ووٹ جبکہ بی این پی مینگل کے غلام مری نے 23 ووٹ حاصل کئے
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے بیان دیا ہے کہ بحیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جارہا ہے، میں ممبر صوبائی اسمبلی رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بنناچاہتا، عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا، جلد…
کوئٹہ کے علاقے اسٹنٹ جونئیر کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی پولیس محمد نعیم کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب نعیم کاکڑ مسجد میں نمازِ عشاء پڑھ کر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی سابق ڈی آئی جی کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران…
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نجی اسکول میں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں دس سالہ نسیمہ دختر فیض محمد، 12 سالہ گل محمد ولد عبدالوہاب، نو سالہ سلمان ولد مزار خان اور دس سالہ مسعود اظہر ولد عبدالروف شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد…
کوئٹہ: دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر چینی ملازمین کو لے جانے والی بس پر خود کش حملہ میں چینی انجنئیرز، ڈرائیور اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین غیر ملکی ملازمین اور تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قبل ازیں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ چینی ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے بس…
کوئٹہ: پاکستان کے جنوبی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے روز لیویز کی گاڑی پر ہونے والے حملہ میں تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔ سریا ب روڈ کلی بنگلزئ کے قریب نامعلوم افراد نے عید کے دن لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوتٹہ لایا جارہا تھا کہ تینو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دم توڑ جانے والے لیویز اہلکاروں کی نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء…
کوئٹہ: بلوچستان حکومت صوبے میں خشک سالی کا خاتمہ کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسائے گی۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں روسی کمپنی سے مدد و تعاون حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں میں کمی کے باعث خدشہ ہے کہ بلوچستان خشک سالی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا بارش نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں لائیواسٹاک (مویشیوں) اور زراعت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے اسمبلی کو بتایا کہ روسی کمپنی بلوچستان میں سالانہ تین سو ملی میٹر مصنوعی بارش برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مصنوعی…











