Author: ایوب ترین

حکومت فیصلہ کرے شہدا کیساتھ ہے یا قاتلوں کے، بلاول

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ قاتلوں کے ساتھ یا شہدا کے ساتھ، آپ دونوں کیساتھ نہیں چل سکتے، حکومی نمائندے دونوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ بلاول نے کہاہے کہ وہ شہداء کے لیے انصاف کے طلبگارہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے فیصلہ کرنا پڑے گا، ہماری ریاست اس کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ دونوں کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ کس قسم کا پیغام دیا جارہاہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ  کیاوزیراعظم نے نیکٹا کی میٹنگ بلائی ہے؟…

Read More
کوئٹہ: سبزی منڈی میں دھماکہ، 16 افراد جاں بحق 48 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ ہزار گنجی میں خودکش دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور48 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ہزار گنجی کے قریب فروٹ مارکیٹ میں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے  موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ 11 افراد کی میتیں اسپتال لائی گئی ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق  خود کش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے اور 48 زخمی ہیں۔۔ مرنے والوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کے علاوہ ایک سکیورٹی اہلکار اور…

Read More
بلوچستان پولیس نے 2ماہ بعد ابراہیم لونی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ:بلوچستان پولیس نے 2ماہ بعد  ابراہیم لونی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس اسٹیشن لورالائی میں قیوم اتمانخیل کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ مقدمہ  اے ایس پی لورالائی عطاء الرحمان ترین کے خلاف درج کیا گیاہے۔ تھانہ لورالائی میں درج ایف آئی آر کا نمبر  56/2019 ہے۔ ایف آئی آر زیر دفعہ 302 کے تحت درج  کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اختیار کیاہے کہ 2فروری کی شام کو ہم چار پانچ دوستوں کو کلب روڈ پر پولیس نے روکا تھا اور پروفیسر ابراہیم لونی کا نام پوچھ الگ کیا…

Read More
بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

قلعہ سیف اللہ: فرنٹئیر کور بلوچستان کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سول انتظامیہ، ایف سی حکام، طلبا وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ آج کے اس فیسٹیول میں عوام کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے۔ بلوچستان کی غیورعوام ملک دشمن…

Read More