Author: عاصم بھٹی

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں غیر معیاری کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس کے مطابق کھانے میں زہر کے شواہد نہیں ملے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کھانے کے سیمپل میں خوراک کے غیر میعاری ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کو غیر معیاری کھانا کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوئی، فوڈ پوائزننگ سے بچوں  کو الٹیاں ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی موت بھی فوڈ پوائزنگ کے باعث ہوئی ہے۔ واضح رہے کراچی پولیس نے ایری زونا گرل ہوٹل کے کھانوں سمیت 60…

Read More

کراچی میں جمعے کو چینی قونصل خانے پرحملے کے دوران استعمال ہونے والے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں چینی قونصل خانے پر تین دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا۔ پاکستان اور چینی کی جانب سے حملے کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود چینی قونصل خانے نے پاک فوج اور پولیس کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار…

Read More

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جائے واقعہ سے ملنے والی ایک اور مشکوک ڈیوائس کو بی ڈی ایس نے احتیاط سے خفیہ مقام پر منتقل کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق جائے وقوع سے برآمد ہونے والے بم دیسی ساختہ ہیں۔ دوسرا برآمد شدہ بم بھی400 سے 500 گرام وزنی معلوم ہوتا ہے۔ ذرائع بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے ذرائع نے بتایا کہ برآمدہونے والے بم کو لنچ باکس میں تیارکیا گیا۔ دونوں بموں کوآئی ای ڈی سے منسلک کیا گیا تھا…

Read More

کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف جاری تیسرے دن کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ایمپریس مارکیٹ اولڈ بلڈنگ سے ملحقہ دکانیں کل گرائی جائیں گی۔ سینئیر ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف قائم ایک ہزار سے زائد غیرقانونی دکانیں گرانے کا کام کل تک موخر کردیا گیا ہے اور تمام ٹیموں کو واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین روزہ آپریشن میں اب 80 فیصد اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین روز کے دوران ایمپریس مارکیٹ اور…

Read More

کراچی: اغوا کے بعد کئی ہفتوں تک لاپتہ رہنے اور مسخ شدہ نعش کی صورت ملنے والے کمسن بچے کی نماز جنازہ سہراب گوٹھ میں ادا کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں سامنے آنے والی پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سے ملنے والی نعش کی شناخت 13 سالہ ریحان خان کےنام سے ہوئی ہے۔ نعش ملنے کے بعد سامنے آنے والی اطلاع میں پولیس کا کہنا تھا کہ مسخ شدہ حالت میں ملنے والی نعش 20 سے 25 روز پرانی ہے۔ 13 سالہ ریحان کو 26 اگست کو سہراب گوٹھ…

Read More