Author: Alina Zia

اسلام آباد: تجزیہ کار نصراللہ ملک نے کہا کہ انسان یا تو خوش فہمی میں مبتلا ہوتے ہیں یا غلط فہمی میں, لوگوں کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ موجودہ حکومت سو فیصد ٹھیک کام کرے گی، ایسا بالکل نہیں ہو گا۔ ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کسی میں ہمت نہیں کہ عمران خان کے احکامات ماننے سے انکار کرے، مجھے اداروں سے کچھ زیادہ توقعات نہیں ہیں، کچھ باتیں کہنے کی حد تک بہت اچھی لگتی ہیں لیکن ان پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا…

Read More

اسلام آباد: رانا افضل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے سو دن پورے کرے لیکن اب ان کو اپنی کارکردگی بہتر کرلینی چاہیے۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوزلائن میں ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام سے بہت جھوٹ بولے، اب عوام کو بھی سب نظرآ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو بھی اقدم کرے گی وہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر لیے جائیں گے۔ اگر حکومت کوئی بل پاس نہ کرا سکی تو پھر ان کا کیا فائدہ؟ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ حکومت…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما شفقت محمود  نے کہا  ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو الیکشن کی جانچ  پڑتال سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ کام  قانون اور اصول کے مطابق ہونا چاہیے۔ ’ہم نیوز‘ کے پروگرام  ’نیوزلائن‘ میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت میں جو لوگ شامل ہو رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر ہی آ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حکومت میں شامل ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کا ایجنڈا کراچی ہے، وہ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق  وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ  وہ کون سی قوتیں تھیں جنہیں پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی اور انہیں یہ اجازت کس قانون کے تحت دی گئی۔ ’ہم نیوز‘ کے پروگرام  ’نیوزلائن‘  میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے نون  لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج  ہیں، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، کون سے ایسے پولنگ اسٹیشنز تھے جہاں جنات کا سایہ تھا، ووٹرز کی گنتی میں اتنا وقت کیسے لگ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو اب یہ مان لینا چاہیے کہ عوام نے انہیں پنجاب میں مسترد کر دیا ہے اور اس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہی آئے گی۔ ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ کی میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ خطاب میں حمزہ شہباز کا انداز بتا رہا تھا کہ وہ پنجاب میں شکست تسلیم کر چکے ہیں، مشکل صورتحال میں ہی انسان کی قائدانہ صلاحیتوں کا پتا چلتا ہے، عمران خان کو حکومت میں آنے کے بعد بہت…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد  نے شہباز شریف کی حالیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں  مسلم لیگ نون کی حکومت بنانے کے بارے میں جو بات ہو رہی ہے وہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ محض ان کی خواہش ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ  نون لیگ پورے ملک سے ہارنے کے بعد اب یہ چاہتی ہے کہ کم از کم پنجاب ان کے ہاتھ سے نا نکلے۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے حوالے سے…

Read More

اسلام آباد: ممتاز تجزیہ کار مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر پولنگ ایجنٹس کو پولنگ کے بعد گنتی کے دوران قوانین کے مطابق رسائی نہیں دی گئی۔ الیکشن 2018  کے حوالے سے ’ہم نیوز‘ کی الیکشن ٹرانسمیشن میں میزبان ثمرعباس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مینڈیٹ ہوتا ہے تو اونچ نیچ  عام سی بات ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی کیونکہ ہم نے اس کا ثبوت بھی دیکھا ہے کہ فارم 45 کی فراہمی درست طریقے سے نہیں…

Read More

اسلام آباد: ممتاز تجزیہ کار فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گمبھیر نظر آ رہا ہے مگر یہ  کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ ہم لوگ ایک سال سے یہ کہہ بھی رہے ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے  پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کرنے کے عمل کو سیاسی  قرار دیا اور کہا کہ موڈیز خالصتاً معاشی ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی ادارہ بھی  ہے جس کی وجہ سے یہ بات کہی جا…

Read More

 اسلام آباد: سابق چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) ڈاکٹر محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں پانی کے بحران کا رونا تو روتے ہیں لیکن ہم نے اس معاملے کو کبھی اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا، ہم نے ڈیمز کو کبھی ترجیح نہیں دی، بڑے ڈیمز کی تعمیرات صرف باتیں کرنے سے نہیں ہو پاتیں، انہیں تعمیر ہونے میں تقریبا 8 سے 10 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے جس کے ساتھ ساتھ  بھر پور توجہ اور سیاسی عزم کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام “نیوز…

Read More

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ  رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہو بھی جائے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، بلاول بھٹو تو شہزادہ ہے، اس سے میرے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی لیگ کے چیف نے بتایا ہمیں جو لوگ طعنہ دیتے تھے کہ شیخ رشید، عوامی مسلم لیگ اور قلم دوات ایک سیٹ کی پارٹی ہے ان چوروں کو ہم نے پانامہ میں بھگایا اور ناموس رسالت کا…

Read More

اسلام آباد: ممتاز دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ رہتے پاکستان میں ہیں لیکن ساتھ ہی کشتی میں چھید بھی کر رہے ہیں حالانکہ ان کے خاندان یہاں حکومتیں کر رہے ہیں اور یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام  اور فوج نے قربانیاں دی ہیں، سمجھ نہیں آتی کہ یہ کون سے پشتون ہیں جو ہر روز افغانستان پہنچے ہوتے ہیں،  یہ تو دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ان…

Read More

اسلام آباد: ڈیموکریٹک گرینڈ الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ  سندھ کے ساتھ  ساتھ بلاول بھٹو کو بھی آزاد کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائینس میں شمولیت کے فیصلے پر میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ آج جب ہم الیکشنز کی طرف جا رہے ہیں تو میں نے خود پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم کو ٹھکرایا کیونکہ اب پارٹی کا منشور بالکل بدل چکا ہے۔ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ جب حکومت…

Read More

اسلام آباد: نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام ” ہم ساتھ” میں خصوصی گفتگو کی۔ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے تجویز کیا، ہماری پارٹی اور شہبازشریف کو اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر کھوسہ کوئی غیرمعروف آدمی نہیں ہیں، انہیں دنیا جانتی ہے، وہ ضابطے اور قانون کے آدمی ہیں اور ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے صدیق الفاروق…

Read More

بیجنگ: جمہوریہ ڈومینیکن نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے چین کے ساتھ روابط استوار کر لئے ہیں جسے تائیوان کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ چین اور ڈومینکن حکومت کے عہدیداروں نے بیجنگ میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے مطابق چین اور ڈومینیکن رپیبلک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے ہیں۔ جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ میگوئل ورگاس نے چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ ئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک تائیوان کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر رہا ہے۔ ڈومینیکین وزیر خارجہ نے تائیوان کو چین…

Read More