اسلام آباد: ٹرمینیٹر،اوتار اور ٹائی ٹینک جیسی فلمیں تخلیق کرنے والے جیمز کیمرون نے سائنس فکشن فلموں کے شائقین کو خوشخبری سنا دی۔ معروف فلمساز جیمز کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ کامیاب سائنس فکش فلم ’ٹرمینیٹر‘ کو جدید انداز میں دوبارہ بنائیں گے۔ ٹرمینیٹر سیریز کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی تھی، اب تک اس کی پانچ فلمیں ریلیز ہوکر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ جیمز کیمرون ٹرمینیٹر، اوتار، ٹائی ٹینک، ریمبو اور اسٹریج ڈیز جیسی شاہکار فلمیں تخلیق کرچکے ہیں۔ ٹرمینیٹر سیریز کی تمام فلمیں اب تک ریکارڈ بزنس کرچکی ہیں،چھٹی فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔ ہالی…
Author: محمد العاص
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں شفاف الیکشن نہیں چاہتے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےبلاول نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور ہے امید ہےکہ 2018 میں پرامن الیکشن ہوں گے جو جمہوریت کیلئے بڑا قدم ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت جتنی آگے بڑھے گی اتنے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے، پاکستان کی عوام جمہوریت پسند ہے لیکن کچھ لوگ آمریت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو الیکشن میں پتا چل جائے گا کہ انہیں کیوں نکالا عوام کی…
سیٹل: ’آئرن مین‘ سے سفر کا آغاز کرنے والی کمپنی مارول سینمیٹک یونیورس کے دس سال مکمل ہوگئے۔ امریکی میڈیا کی فرنچائز مارول سینمیٹک یونیورس نے 2008 میں اپنی پہلی فلم ’آئرن مین‘ ریلیز کی تھی۔ انٹرٹینمنٹ انڈسڑی میں دس سال مکمل کرنے پر کمپنی نے امریکا کے شہر سیٹل میں نمائش منعقد کی ہے۔ نمائش میں تین سو سے زائد کاسٹیومزاور پراپس موجود ہوں گے۔ جس میں مارول انٹرٹینمنٹ کے تمام فلمی ہیروزپیش ہوں گے۔ مارول سینمیٹک یونیورس کی مشہور فلموں میں بلیک پینتھر، تھور اور سپائیڈر مین شامل ہیں۔ رواں برس سینیما گھروں کی زینت بننے والی ’بلیک پینتھر‘ نے…
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دارالحکومت مہنگا ترین شہر قرار پایا۔ اسلام آباد میں مہنگائی کی شرح ابتدائی تین مہینوں میں تین اعشاریہ آٹھ فی صد رہی۔ مہنگے ترین شہروں میں دوسرا نمبر لاہور اور کوئٹہ کا رہا جہاں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ سات فی صد رہی۔ سال 2018 کے پہلے تین ماہ کے دوران کے پی کے میں مہنگائی کی شرح دیگر صوبائی دارلحکومتوں کی نسبت کم رہی۔ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چھ فی صد…
لاہور: چیئرمین نیب نے کام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو معطل کر دیا۔ چیئرمین قومی محتسب بیورو( نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر دیا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رمضان کو کام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کیا گیا اور ان کے خلاف انکوائری کاآغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ’احتساب سب کے لیے‘ میں خود احتسابی کا عمل بھی ضروری ہے۔ نیب کے مطابق محکمے کے 85 افسران کے خلاف انکوائری کی گئی۔ 23 کو معطل جبکہ…
واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑے آپریشن میں شاندار نتائج حاصل کیے۔ ملیحہ لودھی نے امریکی وارکالج کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سب سے بڑا آپریشن کرکے دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ وار کالج کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں 60 فیصد تک کمی آئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے بتایا کہ پاکستان کی جامع حکمت عملی سے 2006 کے بعد دہشت گردی…
زمین کے عالمی دن پر دنیا میں کم ہوتے جنگلا ت اورقدرتی مناظرکی کمی کو پورا کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ دنیا کے کچھ ممالک میں زمین کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف رہائشی عمارتوں بلکہ ہوٹلوں میں بھی پودے اگائے جا رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال سنگاپورمیں تعمیر ہونےوالا پارک رائل ہوٹل ہے جس میں آبشاریں اورپودے لگائے گئے ہیں۔ ووہا کمپنی کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کا رقبہ ڈیڑھ کلومیٹر پر ہے اور اسے کی تعمیر 2013 میں مکمل ہوئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرز کے ڈیزائن میں دیکھ بھال نہایت آسان…
اسلام آباد: امریکی حکام نے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں بلاوجہ ہونے والی گرفتاریوں اور گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے پرتشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی نے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے ساتھ باندھ کر احتجاجی مظاہرین کے سامنے ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ محکمہ خارجہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے88 افراد کی بینائی متاثرہوئی۔ امریکی رپورٹ میں بھارت میں…
ریاض: سعودی عرب میں شاہی محل کے قریب ہونے والی فائرنگ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ سعودی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کھلونا ڈرون کو نشانہ بنانے کیلئے فائرنگ کی گئی۔ گزشتہ شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہی محل کے قریب فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں۔ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہی محل پر حملے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ جس کے بعد سعودی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی تھِی۔ سعودی حکام کے مطابق فورسز نے کارروائی شاہی محل کی جانب…
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی زمین حکومت کو دینے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا زاکر کومعطل کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جامعہ پنجاب کی 80 کنال اراضی حکومت کو منتقل کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کس حیثیت میں یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی حکومت کو دی گئی؟ عدالت کے علم میں ہے اورنج لائن منصوبے کے لیے فراہم کی گئی۔ عدالت نے اراضی کی منتقلی سے متعلق پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اڑھائی برسوں سے مستقل وائس…
لاہور:پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی نیندیں اڑادیں۔ ہم نیوز کو موصول ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2280 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درج کئے گئے مقدمات میں سے 948 کی تفتیش تاحال جاری ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ بچےلاہور سے اغوا کئے گئے۔ پولیس اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں پنجاب سے 1986 بچے اغوا ہوئے تھے۔ سال 2016 میں صوبہ پنجاب سے بچوں کے اغوا کی کل تعداد 652…
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے ’لفظی جنگ‘ کے لئے ٹوئٹ کا انتخاب کرلیا۔ پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے دولت مشترکہ(کامن ویلتھ) کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پچھلی نشست پر بیٹھنے پہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ’’وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے امریکی ایئرپورٹ پر قوم کی جگ ہنسائی کرائی،اب دولت مشترکہ کے اجلاس میں ایک کونے میں دبک کر رہ گئے ہیں‘‘۔ وزیراعظم کے دفاع میں وفاقی وزیر داخلہ ایک نرالی منطق لے آئے۔ احسن اقبال نے اس کی وجہ…
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں ذاتی ایجنڈے پر چلنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان اقبال میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینارسے خطاب کےدوران انہوں نے کہا کہ آئین میں جوڈیشل مارشل لا کا کوئی وجود نہیں ، سپریم کورٹ کے17ججز جوڈیشل مارشل لانہیں لگنے دیں گے۔ جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ میں تعلیم پر سمجھوتا نہیں کروں گا اور اس کے لیےآئینی ذمہ داری ادا کرنے کےلیے تیار ہوں، پاکستان میں تعلیمی اداروں کو بنانے کی بجائے گرایا گیا،پنجاب میں اب بھی ایسے علاقے…
لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان کو عدالتی معاون ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایا ہے کہ مرغی کا گوشت مضر صحت نہیں ہے البتہ اس کے پنجوں میں جراثیم پائے جاتے ہیں۔ لاہوررجسٹری میں یہ بات پولٹری فیڈز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دو رکنی بینچ کو بتائی گئی۔ عدالتی معاون نے بتایا کہ تحصیل لیول پرانسپکٹرز تعینات کردیے گئے ہیں جو مرغیوں کی فیڈز سے متعلق رپورٹس حاصل کرتے رہیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ خوشی ہے کہ مرغی کا گوشت اور فیڈز مضر صحت نہیں اور کھانے کے قابل ہے۔ مرغی کے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک اپنے بند پاور پلانٹ متبادل توانائی پر چلائے توکراچی میں حالیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اویس لغاری نےمیں حالیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنےکیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر نےخط میں لکھا ہے کہ کےالیکٹرک بند پاورپلانٹس متبادل ذرائع پر چلا کرشہر کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔ خط کے متن کےمطابق کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 32 ارب روپے کا تنازع ہے کےالیکٹرک،سوئی سدرن اور واٹر بورڈ مل کراس کا حل نکالیں۔…














