Author: محمد العاص

محمد العاص ڈیجیٹل میڈیا جرنالسٹ ہیں اور اس شعبے کیساتھ5 سال سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں کیپیٹل ٹی وی اور دی نیوز ٹرائب سے منسلک رہے۔ سال2018 سے ہم نیوزکیساتھ بحیثیت ویب ایڈیٹر اور پروڈیوسر کام کر رہے ہیں۔آپ انہیں ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی فالو کر سکتے ہیں۔

افغانستان: بم دہماکوں،فضائی حملوں اورقتل و غارت گری سے متاثرہ افغانستان میں ایک باہمت لڑکی نےغارمیں علم کی شمع جلا کرتاریخ رقم کردی ہے۔ صوبہ بامیان میں افغان خاتون فرشتہ احمدی، اپنے وطن کے بچوں کوعلم کے زیورسے آرستہ کرنے کے لئے غارکواسکول میں تبدیل کرچکی ہیں۔ پہاڑی سلسلے میں قائم قدرتی غارکو پہلے وہ اپنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔ فرشتہ احمد نے جب دیکھا کہ علاقے کے غریب بچے تعلیم سے محروم رہ رہے ہیں تو انہوں نے اپنے گھر کو اسکول بنادیا۔ اس انوکھے اور شاید دنیا کے واحد اسکول میں غریب ماں باپ…

Read More
راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اسلام آباد میں کار کی ٹکرسے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کے ملک سے باہرجانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ دعویٰ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس( اے پی) نے کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق اور اس کا کزن زخمی ہو گیا تھا۔ عتیق بیگ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے بیٹے کے قاتل کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا…

Read More

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں سسرالیوں نے تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگادی۔ اس المناک اورجان لیوا واقعہ میں 24 سالہ فوزیہ کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے۔ شدید زخمی فوزیہ کو طبی امداد کے لئے میؤ اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوزیہ کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے تنگ کرنے پر وہ اپنے میکے چلی گئی تھی۔ زخمی خانون نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم اس کے خاوند نے سسرال واپس جانے اورساس سے معافی مانگ کر ان کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی تو وہ…

Read More
شہباز شریف 'بلامقابلہ' ن لیگ کے صدر منتخب | urduhumnews.wpengine.com

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ وازرت داخلہ نے حملے کے تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ  علی الصبح کیا گیا۔ اب تک کسی بھی مسلح گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گزشتہ روز خود کش دھماکوں میں فوج اور پولیس کے14اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دھماکے اس وقت کئے گئے تھے جب اس سے پہلےہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ دولت اسلامیہ نے ان دھماکوں کی…

Read More

لاہور: پنجاب پاورڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کا الزام ہے کہ اکرام نوید نے نجی کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے ملزم اکرام نوید کو 13 اپریل کو گرفتارکرکے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد احتساب عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد نیب نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ سابق سی ایف او نے دھوکا دہی اور فراڈ…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پتا تھا قومی احتساب بیورو (نیب) مارشل لا کا قانون ہےلیکن ہم سے غلطی ہوئی کہ اسےختم نہیں کر سکے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ذرائع ابلاغ(میڈیا) کے نمائندوں سےغیررسمی بات چیت کے دوران کہی ۔ سابق وزیراعظم نے کہا نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لااور پھر جج کیسے بنایا گیا؟ انہوں نےکہا عوام، سول سوسائٹی، وکلابرادری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب اس بات پرمتفق ہیں کہ عدلیہ میں ریفارمز(اصلاحات) ہونی چاہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ…

Read More

ٹورنٹو: ٹورنٹومیں ڈرائیورنے تیزرفتارٹرک فٹ پاتھ پہ چڑھا کردس افراد کو کچل دیا ،حادثے میں 15 شہری زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پیش آنے والاواقعہ حادثہ نہیں سوجی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔ ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 25 سالہ ٹرک ڈرائیور الیک میناسین( Alek Minassian) کو گرفتار کرکے پولیس حکام تفتیش کررہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے فٹ پاتھ  پرراستے میں آنے والے ہر شخص کو ٹرک سے کچلا اور سب کچھ بکھیرکررکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق…

Read More
 پرویز مشرف پاکستان آئیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہوسکتا ہےعطا الحق قاسمی کوادا کیے گئے20 کروڑروپے تقرری کے ذمہ داران کوادا کرنے پڑیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن میں منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے حوالےسے آڈٹ حکام نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عطاالحق قاسمی پر کل کتنے اخراجات آئے؟ آڈٹ حکام نے رپورٹ میں بتایا کہ عطا الحق قاسمی پر 20 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین کوتنخواہ نہیں سہولیات ملتی ہیں، سابق چیئرمین عطاالحق قاسمی کی اہلیت ایک گاڑی کی تھی ۔ آڈٹ حکام نے رپورٹ میں…

Read More

کراچی: سندھ میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات  کےموقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔ امتحانات کیلئے دو شفٹیں بنائی گئی ہیں صبح پری میڈیکل، پری انجینیئرنگ،ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی جبکہ شام میں کامرس کے پرچے لیے جائیں گے۔ کراچی کراچی میں رواں برس انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ94ہزارسےزائدامیدوارشرکت کررہے ہیں۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسرانعام احمد کے مطابق صرف انٹربورڈکی ٹیموں کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ میڈیا ٹیمیں  بھی امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ امتحانی مراکز میں نگران آفیسرز، سینٹر کنٹرول آفیسرز، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، امتحانی عملے، اساتذہ…

Read More

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ چھ سو ارب سے چھ سو نئے شہر آباد ہو سکتے تھے۔ یہ ریمارکس سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے 2005 کے زلزلہ ترقیاتی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ سپریم کورٹ میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما شیراز محمود قریشی نے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس کیس میں تبدیل کردیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ بالاکوٹ میں کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے استفسار…

Read More

سول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے سرحد پرلگائےگئےلاؤڈ اسپیکرز بند کردیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے صدور کی متوقع ملاقات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے توقع ظاہر کی ہے کہ سرحد پر نصب لاؤڈاسپیکرز کی بندش سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس بات کی قوی امید ہے کہ رواں ہفتے جنوبی اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات ہوجائے گی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اس سے قبل یہ…

Read More

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کیلئےقومی کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں روانہ ہوگئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ٹیم مئی کے پہلے ہفتے میں دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ میں پہلا وارم اپ میچ 28 اپریل سے یکم مئی تک اور دوسرا چار سے سات مئی تک کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم 11 مئی سےایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 24 مئی اوریکم جون کودو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل غیررسمی بات چیت…

Read More

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والا منصوبہ سی پیک وقتی نہیں نسلوں کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکراچی میں سی پیک  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک  سینٹرل ایشیا کا اہم منصوبہ ہے اس سے گیس، بجلی اورزمینی راستوں کے لیے راہیں  کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فوائد پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کوحاصل ہوں گے اور یہ پروجیکٹ پورے خطے کو دنیا سےمنسلک کرےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج  سی پیک ہمیں ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے…

Read More

اسلام آباد: پاکستانی روپیہ پھر لڑکھڑا گیا اور ڈالر تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 118 روپے 20 پیسے پر جا پہنچا۔ امریکی ڈالر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کےمشیربرائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے تین دن قبل امریکا میں انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستانی برآمدات میں آنے والی کمی اور تجارتی خسارے کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی۔…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال کیا ہے کہ کیا عمران خان جواب دیں گے کہ چودھری سرورکو ووٹ کیسے ملے؟ احتساب عدالت کے باہرذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔ نوازشریف نےعمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ عوام کو سچ بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ دیا۔ سابق وزیراعظم نے تجویزپیش کی کہ پی ٹی آئی  چیئرمین کوچاہیے کہ وہ خود کی سرزنش کریں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیے۔ نوازشریف نےکہا کہ…

Read More