اسلام آباد: الیکشن2018 کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ جلسوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آج پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتیں مختلف شہروں میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف لاہور اور کراچی میں پنڈال سجائیں گی۔ متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا میں جلسے کریں گی۔ تحریک انصاف گزشتہ پانچ سالوں میں حکمراں جماعت کو سب سے زیادہ مشکل وقت دینے والی پی ٹی آئی آج ن لیگ کے گڑھ لاہور میں عوامی طاقت کا…
Author: محمد العاص
شکاگو: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اعزازچوہدری امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ’ڈپلومیٹک کونسلرز سیریز‘ کے نام سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ غلط فہمیاں تھیں لیکن باہمی تعلقات ختم کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تمام معاملات کے حل کے لیے مذاکرات جاری رہنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات بے حد اہم ہیں اور دونوں…
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے17 کمپنیز کا ریکارڈ تین روز میں نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں 56 کمپنیز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو( ڈی جی نیب) عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 56 کمپنیز میں سے 17 کا ریکارڈ تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ تمام تر ریکارڈ نیب کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے56 کمپنیز کے سربراہان کو اضافی تنخواہیں…
لاہور:پنجاب ڈرگ ایکٹ2017 کے خلاف میڈیکل اسٹورز کی بندش سے مریض جان کی بازی ہارنے لگے۔ گزشتہ تین روز سے صوبہ پنجاب کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کررکھی ہے ۔ عوام الناس کو ادویات کے کاروبار کی بندش کے سبب ادویات کے حصول میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ریٹیلرز،ڈسٹری بیوٹرز،ہول سیلرز اور ہربل میڈیسن اسٹورز کے مالکان بھی شریک ہیں۔ ہڑتال کے باعث نشتر روڈ،گھنٹہ گھر،چونگی نمبر نو،ممتاز آباد،قذافی چوک،راجن پور،گوجرہ،حافظ آباد اور پاکپتن سمیت دیگر علاقوں میں ادویات کی دکانیں مکمل بند ہیں۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہر قیوم اورجنرل…
کوئٹہ:بلوچستان کی صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے لئےٹیکس فری ’خسارے‘ کا بجٹ پیس کرے گی۔ صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی 2018-19 کے لیے آٹھ مئی کو جو بجٹ پیش کریں گی اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2018-19 کے ترقیاتی بجٹ میں جاری اسکیموں کی جلد تکمیل کے لیے مزید فنڈز کا اجرا ممکن ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت تعلیم،صحت،لائیو اسٹاک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیح دے گی۔ بلوچستان کی صوبائی مشیر…
کراچی:کراچی میں شدید احتجاج اور دھرنوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سےنارتھ کراچی، نیو کراچی اوربفرزون میں رات 12 بجےسے تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے بھی لوڈشیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کے الیکٹرک جانب سے قائم شکایتی مراکز کا عملہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات اوربحالی کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کررہا ہے۔ صارفین کے مطابق گیس کی دستیابی کے بعد کیبل فالٹس کےنام پر کی جانےوالی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے مطابق کے الیکٹرک کی غیر ذمہ…
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سہولیات کا جائزہ لینے خود مینٹل اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نےاسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا،سہولیات کا جائزہ لیا اورداخل مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔ لاہور مینٹل اسپتال کی انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اسپتال کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور رجسٹری میں سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت ہوگی۔ عدالت عظمیٰ نے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے…
اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ بھارتی شہر کولکتہ میں آئی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کے بجائے ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔ چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن نے میڈیا کو بتایا کہ 2021 کے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ بعد میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد…
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کیس میں درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ صدر پاکستان آئینی طور پر گورنراسٹیٹ بینک کا تقررنہیں کرسکتے۔ بیرسٹرخرم لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں طارق باجوہ کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کے خلاف کیس میں دلائل دے رہے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدرسمیت اپوزیشن پارٹیوں کے 22 سینیٹرز نے طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائرکر رکھی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر خرم لطیف کھوسہ نے بتایا کہ 18 ویں ترمیم میں گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور کابینہ…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سات سالہ بچی سے ذیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے فیصل آباد کی رہائشی بچی کےوالد کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ بچی کے والد نےچیف جسٹس آف پاکستان سےدرخواست کی تھی کہ اس کی بچی کے ساتھ زیادتی طارق نامی رکشہ ڈرائیور نے کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق زیادتی کے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے ناقص تفتیش اور شواہد مٹانے…
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل آج قومی اسمبلی اجلاس میں پانچ ہزار پانچ سو ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے بجٹ تقریر سے محض چھ گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ مفتاح اسماعیل سینیٹراسحاق ڈار کے بعد سے مشیر خزانہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ آج پیش کیا جانے والا بجٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چھٹا اورآخری بجٹ ہوگا۔ پی ایم ایل(ن) کی جانب سےمالی سال 2018-19 کے لیے5،500 ارب روپے کا بجٹ متوقع ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح…
کراچی:جماعت اسلامی کی کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے سلسلے میں شارع فیصل ،ملیر اورکا لا بورڈ کے مقامات پردھرنا بھی جاری ہے۔ دھرنے کے باعث شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کی نقل و حمل معطل ہے۔ رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری بھی متاثرہ مقامات پر پہنچ گئی ہے ۔ رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال کرانے کی کوشش میں مظاہرین کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت…
کراچی :کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے پچھلے حصے میں لگی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ شب آٹھ بجے اچانک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قراردیا…
کراچی: انسانی تاریخ کی قدیم ترین بیماریوں میں سے ایک، ملیریا کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ مخصوص قسم کے مچھر سے لاحق ہونے والا ملیریا نامی بخار ہر سال لاکھوں افراد کو متاثر اور ہزاروں کو موت کا شکار کرتا ہے۔ 2700 برس قبل مسیح میں ملیریا کی موجودگی کا بھی ثبوت ملتا ہے۔ ملیریا پھیلانے والے مادہ مچھروں کی افزائش گندگی کے ڈھیروں، ٹھہرے ہوئے پانی، نکاسی کی مقامات وغیرہ پر ہوتی ہے۔ صفائی اور احتیاط نہ ہونے کی وجہ سے یہ مچھر انسانوں کو شکار کرتے ہیں۔ ملیریا پھیلانے والا مچھر پلازموڈیم نامی جراثیم انسانی جسم…
اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے اقدامات کاجائزہ لینے بالاکوٹ روانہ ہوگئے ۔ چیف جسٹس نے تمام متعلقہ افراد کوبھی بالاکوٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ 8 اکتوبر2005 کے اس ہولناک زلزلے میں80ہزارسے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ ریکٹراسکیل پرسات اعشاریہ چھ کی شدت کے زلزلے کے بعد 27 اکتوبر تک زلزلے کے 978 آفٹرشاکس آئے۔ بالاکوٹ مکمل طورپرصفحہ ہستی سے مٹ گیا تھا جبکہ مظفرآباد 70 فیصد تباہ ہوگیا تھا۔ یہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آنے والا پاکستان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ تھا۔ آزاد کشمیراورخیبرپختونخوا…














