کراچی: حکومت سندھ نے یوتھ پالیسی کی منظوری دے دی۔ پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت میں تیار کی جانے والی سندھ یوتھ پالیسی کو منظور ہونے میں چھ سال کا طویل عرصہ لگا۔ منظور کی جانے والی سندھ یوتھ پالیسی کے تحت 18 سے 29 سال کی عمر کا ہر فرد(بلاتخصیص جنس) نوجوان سمجھا جائے گا۔ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو ان کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ منظور شدہ پالیسی میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اگر 18سال کا نوجوان ووٹ ڈال سکتا ہے تو صوبائی اسمبلی کی نشست پرانتخاب بھی لڑسکتا ہے۔…
Author: محمد العاص
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف اور مریم نوازکی تقاریرپر پابندی لگانے کا حکم نہیں دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے یہ ریمارکس نوازشریف اور مریم نوازکی تقاریرپر پابندی کا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ ماشااللہ ہراخبار میں خبرلگی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے تقریرپرپابندی لگادی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک حملہ عدلیہ پر پہلے ہوا ،اب ایک اور حملہ عدالت پر ہوگیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار…
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نگرانوں کے جو نام تجویز کئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا کیا فائدہ؟ پی پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت سے کہا ہے کہ 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نگران حکومت کی ذمہ داری وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ہے لیکن میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتاہوں۔ ایک سوال…
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججوں کی رہائش گاہیں واپس لینے کیلئے وزارت ہاوسنگ کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےفیصلےمیں وفاقی وزارت ہاؤسنگ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ وفاقی وزارت ہاؤسنگ نے 28 مارچ کو نوٹی فکیشن جاری کیا تھا کہ جج حضرات سرکاری رہائش گاہیں خالی کردیں۔ وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے خلاف 33 ججوں نے درخواست دی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ درخواست کا فیصلہ ہونے تک حکومتی نوٹی فکیشن معطل رہے گا۔ عدالت عالیہ نے اپنے…
گجرات: خانہ بدوشوں نےشادی میں رئیس زادوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی پنجاب کے ضلع گجرات میں خانہ بدوش گوگا نے اپنے بیٹے محسن کی بارات لیموزین سمیت نئی گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں لے جا کر سب کو حیران کر دیا۔ مہندی کی تقریب میں ڈانسرزاور گلوکاروں کی محفل سجائی گئی تو دیگر رسومات پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایاگیا۔ دولہے میاں اپنی دلہنیا بیاہ کر لانے کے لئے گھر سے لیموزین میں روانہ ہوئے اوراسی میں رخصتی لائے۔ نئی چمچماتی گاڑیوں اور شاہانہ بینڈ باجے کے ساتھ جب باراتی روانہ ہوئے تو دیکھنے والے بھی عش عشس کر…




