لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفادعامہ کیسز کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارمفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کریں گے جن میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں سمیت دیگراہم مقدمات شامل ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گے۔ سپریم کورٹ کا بینچ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ کرسٹل لائنز کیمیکل…
Author: محمد العاص
اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی حصوں میں ہونے والی برف باری اور دو روز تک جاری رہنے والی بارشوں سے بیشتر علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 19،کراچی میں29، لاہورمیں23، پشاور میں19 اورملتان میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،پشاور،پسرور،مالا کنڈ ڈویژن،ہزارہ،کشیر،بلتستان اور فاٹا سمیت دیگر علاقوں ہونے والی بارش سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ گلیات اور مری میں ہونے والی غیرمتوقع بارش سے…
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنی بجلی ابتدائی 66 سالوں کے دوران ملک میں پیدا کی گئی اس سے دگنی ہم نے چار سال میں پیدا کی۔ اسلام آباد میں ’پیداوار،معیار اور جدت‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی،آج بجلی کا بحران نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ابتدائی مرحلے پر توانائی اورانفرااسٹرکچر کے اہم منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن کی بدولت پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا…
واشنگٹن:عوامی مقامات پر نصب کی جانے والی نئی اے ٹی ایم مشینیوں نے افسانوں اور مختصر کہانیوں کی چھپائی شروع کردی۔ مشینوں سے ٹھنڈے و گرم مشروبات سمیت رقوم نکالنے کے عادی اب اپنی پسندیدہ تحریرکی بھی اے ٹی ایم سے چھپائی کراسکیں گے۔ سان فرانسسکو سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں نصب مشینیں ایسی کہانیاں اور افسانے چھاپتی ہیں جوایک سے پانچ منٹ کے دوران پڑھی جاسکیں۔ اورنج اور سیاہ رنگ کی مشین آن ہوتے ہی جی ایس ایم نیٹ ورک سے جڑ جاتی ہے اور موضوع وہ مہینے کے اعتبار سے چھپائی شروع کردیتی ہے۔ چھپائی کے لئےادبی…
رحیم یارخان: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ نوازشریف جیل جانے والے پہلے سیاستدان نہیں ہوں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کا کوئی سیاستدان ایسا نہیں ہے جو گیٹ نمبر چار کی پیداوار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھوں ووٹ جتنا ذلیل ہوا ہے اتنا تو برصغیر کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پردے کے پیچھے این آر او جاری ہے اور سب ایم این اے بھیڑ…
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے ہرسال تعلیمی بجٹ میں اضافےکے باوجود سرکاری اسکولوں کی حالت اور تعلیم کا معیار بہتر نہ ہوسکا۔ ہم نیوزکی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں سندھ کے سرکاری اسکول کے کسی بھی طالب علم نےثانوی بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل نہیں کی۔ آخری مرتبہ کراچی کے گورنمنٹ دہلی اسکول نے 1996 میں ثانونی تعلیمی بورڈ کے تحت پوزیشن حاصل کی تھی۔ سندھ حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے2014 میں 70 ارب روپے ، 2015 میں 90 ارب ، 2016 میں 175 ارب،2017 میں 202 ارب روپےمختص کیےتھے۔ سرکاری اسکولوں میں…
اسلام آباد: نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے شائع و نشر ہونے والی غلط خبر کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نےتحقیقات کی ہدایات فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے خط میں دی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اس بات کی تحقیق کرے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی غلط رپورٹنگ کیسے اور کیونکر ہوئی؟ 17 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی تقاریر کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ…
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ نوازشریف مودی کی محبت میں لندن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے اور نوازشریف مودی کی محبت میں لندن چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایسے وقت میں لندن گئے جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی وہاں موجود ہیں۔ پی اے ٹی رہنما کا کہنا ہے کہ نواز شریف پانچ ماہ تک بیگم کلثوم نواز سےنہیں ملے تو اب کیا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں باہر کے…
ریاض: سعودی عرب کے صوبہ العسیر میں سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے میں4 اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کا کہنا سکیورٹی محافظوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کوگرفتارکیا گیا۔ حکام کے مطابق حملہ آورسعودی شہری ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ عرب نیوز نے سعودی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا۔ اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مشتبہ حملہ آور پکڑے گئے جبکہ تیسرا مارا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق…
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کا ضمیر سینیٹ الیکشن 2018میں ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی اراکین اسمبلی نے 60 کروڑ روپے وصول کئے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 30 اراکین اسمبلی کو پیشکش ہوئی اور 15 کو ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی اوراے این پی کے بعض اراکین کو بھی رقوم کی ادائیگی ہوئی۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 27 فروری کوخیبرپختونخوا کے تین اراکین نے گیارہ…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ سفارت کار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے بندے مارے۔ جسٹس عامر فاروق نےامریکی سفارتکارکرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر قانون سفارت کار کو تحفظ دیتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہے۔ پولیس نے بیان لیا ہےاور نہ بلڈ ٹیسٹ کرایا ہے،پولیس خود ایسے کیسز خراب کرتی ہے۔ سماعت کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار،وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ جسٹس عامر فاروق…
واشنگٹن: واشنگٹن اورپیونگ یانگ کےدرمیان اعلیٰ سطحی رابطے کی اطلاع نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اعلیٰ سطحی رابطہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے حکمران جونگ ان کے درمیان ملاقات کی صورت میں ہوا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ملاقات اس وقت ہوئی جب امریکا کے نامزد سیکریٹری خارجہ نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا اور یہ ایسٹر کا موقع تھا۔ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اچانک اورخفیہ قرار دی جانے…
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہےکہ ’’یقین نہ کرنے والے یقین کریں،ہم وطن واپس آئیں گے‘‘۔ لندن روانگی سے قبل مریم نوازنے ٹوئٹ پرپیغام میں کہا کہ’’ اگر عدالت نے حاضری سے استشنیٰ نہ دیا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپسی ہوجائے گی‘‘۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازصبح قطر ایئرلائن کی پرواز 629 پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔ Off to London to see Ami. If exemption not granted, will return before next hearing Insha’Allah. Pls remember her in your special prayers. pic.twitter.com/W0v64Ycsfj — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April…
لندن:وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 25 ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پراعلیٰ برطانوی حکام اورپاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس نے ان کااستقبال کیا۔ 18 سے 20 اپریل تک جاری رہنے والے تین روزہ سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ لندن میں ہونے والے اجلاس کا موضوع ’مشترکہ مستقبل‘ ہے۔ وزیراعظم قیام کے دوران ملکہ برطانیہ، پرنس آف ویلزاور برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان 53 رکنی دولت مشترکہ فورم کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس پاکستان…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو فرنس آئل کی درآمد کی اجازت دےدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کے مطابق فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ایندھن کا ذخیرہ مقررہ معیار تک برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ای سی سی نے ماچھیکے۔تارو جبہ آئل پائپ لائن پراجیکٹ (427 کلومیٹر) کیلئے ٹرانسپورٹیشن ٹیرف کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی کے مطابق ایندھن کی محفوظ ترسیل کیلئے بنایا گیا یہ منصوبہ ماحول دوست ہے اور…














