دبئی: پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے لیے نئی رینکنگ جاری کردی ہے، نوجوان بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد ملا، بابر ایک میچ میں نصف سنچری سے صرف 5 رنز قبل یعنی 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس سے قبل اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں بھی بابرنے آخری دو…
Author: احمد رضا
دبئی: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اوپنر ڈارسی شارٹ کا متنازع رن آؤٹ آسٹریلوی ٹیم کی ناراضی کا باعث بن گیا۔ تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان کے 148 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے نپے تلے انداز میں بیٹنگ شروع کی تو 11 کے مجموعی اسکور پر شارٹ تھرڈ امپائر کے فیصلے کا شکار ہوگئے۔ آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ اور شارٹ سمجھتے ہیں کہ گیند جس وقت وکٹ پر لگی وہ بیٹ کریز میں رکھ چکے تھے، لیکن تھرڈ امپائر کا خیال تھا کہ ڈارسی شارٹ کا بلا ہوا میں تھا، اسی…
اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سے بھی سیکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف جمعے کی شب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے بنائی گئی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حوالگی مقدمات پر پاکستان نے برطانوی حکومت سے مذاکرات کیے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جلد ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی جانب سے باور…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر اور کوچ محسن حسن خان کی سربراہ میں چار رکنی کرکٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق یہ کمیٹی چار سابق کرکٹرز پر مشتمل ہے، جس میں ان کے علاوہ سابق کپتان اور عظیم کھلاڑی وسیم اکرم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سابق ویمن کرکٹرعروج ممتازبھی شامل ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تین سابق کرکٹرز مدثر نذر، ہارون رشید، ذاکر خان پی سی بی کی جاب سے کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے…
لاہور: احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور پانچ سابق رجسٹرارز کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجاہد کامران پر 550غیرقانونی تقرریوں اوراختیارات سے تجاوزات کےالزامات ہیں۔ سماعت کے دوران نیب نے موقف اپنایا کہ سابق وائس چانسلر مجاہد کامران، ڈاکٹر لیاقت , ڈاکٹر اورنگزیب , ڈاکٹر راس مسعود , ڈاکٹر کامران زاہد اور امین اطہرنے ملی بھگت سے پنجاب یونیورسٹی میں ساڑھے پانچ سوغیرقانونی تقرریاں کیں۔ مجاہد کامران نے اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی یونیورسٹی لاکالج کا پرنسپل بھی لگایا۔ سابق وائس…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔ شہزاد پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رواں سال جولائی سے معطل تھے، تاہم ان کی سزا کا تعین ہونا باقی تھا۔ شہزاد کی سزا کا اطلاق 10 جولائی سے ہو گا۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ اپریل میں لیا گیا تھا، جس کی رپورٹ میں ممنوعہ نشہ آور مادے کی موجودگی پر پی سی بی نے انہیں معطل کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے ڈوپ نمونے…
دبئی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ساتوں بار ایشیا کپ کا چھٹی بار اپنے نام کرلیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ایک کم ٹارگٹ کا بھرپور دفاع کیا، دھونی کے آوٹ ہونے اور کیدھر جادیو کے ان فٹ ہونے کے بعد ایک پوقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگالی یہ میچ جیت سکتے ہیں مگر بھارتی مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ میچ بچا گئی۔ رویندرا جدیجہ اور بھنوینیشور کمار کی چھٹی وکٹ کے لیے 37 رنز کی شراکت داری بنگلہ دیش کے…
دبئی: ایشیا کپ 2018 کے سپر4 مرحلے میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان بھارتی ٹیم کے خلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ منگل کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر محمد شہزاد نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتےہوئے محض 9 اوورز میں ٹیم کا ٹوٹل 50 رنز پر پہنچا دیا۔ 13ویں اوور میں بھارت نے پہلی وکٹ حاصل کی تو افغانستان کا اسکور 65 رنز تھا، آوٹ ہونے والے جاوید احمدی…
کراچی: ‘پرواز ہے جنوں’ کی کاسٹ لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب تشہیری مہم کے بعد پہنچی روشنیوں کے شہر کراچی اور فلم کی ریلیز سے قبل میڈیا اور بلاگرز سے بات چیت کی۔ نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فلم کے کردار شاز خان نے بتایا کہ اس فلم کی خاطر انہوں نے اپنے اندر سے اونچائی کا ڈر کیسے نکالا۔ فلم کے ریلیز سے پہلے شائقین کے لئے گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع فلم کی ریلیز ابھی چند دن دور ہے مگر ہم نیٹ ورک اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘پرواز…
اسلام آباد: معروف گلوکار عاطف اسلم کو نیو یارک میں پاکستان کی آزادی پریڈ کے حوالے سے ہونے والے ایک کنسرٹ میں ہندوستانی گانا گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں ہونے والے اس کنسرٹ میں عاطف اسلم خصوصی پرفارمر تھے، انہوں نے انڈین فلم کے لیے اپنا گا یا ہوا ایک گانا ‘تیرا ہونے لگا ہوں’ گایا جو بعد میں ان کے گلے پڑ گیا۔ کنسرٹ کے اختتام سے ہی ان کے ناقدین نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے اور عاطف اسلم کے اس اقدام کو حب…
لندن: کرکٹ کے انوکھے اور دلچسپ فارمیٹ ‘لاسٹ مین اسٹینڈنگ’ (ایل ایم ایس) کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ‘ایل ایم ایس ورلڈ سیریز’ کا برطانیہ میں آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ عبدالرزاق 26 گیندوں پر 67 رنز جبکہ اسد بخاری اتنی ہی گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ قومی ٹیم میں شامل تین کھلاڑیوں کا تعلق لودھراں سے ہے، اس لیے لودھراں میں میچ براہ راست بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔ جہانگیر ترین…
اسلام آباد: پاکستانی سیاست کا اہم ترین دن، روزِ انتخاب کا وقت اپنے اختتام کو پہنچا۔ آج کے روز عوام ملسلسل چوتھی بار عوامی حکومت کے انتخاب کے لئے نکلے۔ اس دن کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف عوام بلکہ سیلبریٹیز کی بھی ایک بڑی تعداد نے اپنا حقّ رائے دہی استعمال کیا۔ آج کے دن کی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چکلالہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمہوری عمل کا حصہ…











