محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل برسیں گے
پنجاب میں این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ علاقوں اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا
گزشتہ شب بھی بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چلی گئی تھی جس سے کئی علاقے اندیھرے میں ڈوب گئے
سیلابی ریلے سے میانی آباد، اختر آباد اورجلال آباد میں دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے




