کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
ہم نیوز کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کلی غلام جان نامی علاقے میں ہوا ہے۔ واقعہ سے قبل شروع کیا گیا آپریشن اب بھی جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی وارث سبحان اور سپاہی میر عالم شہید ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار عبداللہ، حوالدار آصف ایوب، نائک سلیم اللہ، سپاہی جنید، سپاہی امجد اور سپاہی بصیر شامل ہیں۔
