اسلام آباد: بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے سینئر افسروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افتخار علی شیلوانی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 21 کے ہی ڈاکٹر عامر احمد کو اسپیشل سیکرٹری انٹیریئر ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عامر احمد اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات تھے۔
گریڈ 22 میں تعینات اسپیشل سیکرٹری انٹیریئر ڈویژن، رضوان ملک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 21 کے اقبال حسین درانی کو ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کے محمد علی شہزادہ کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ محمد علی بطور ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
