امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئےتھے،ٹیرف کی دھمکی دے کر پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی۔ٹیرف کی دھمکی نہ دیتا توپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ جاتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ جنگ رکواکر امریکی صدر نے ایک کروڑ جانیں بچائیں،پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے تھے،میں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں ، 6 ٹیرف کی دھمکی سے ختم ہوئیں۔
ٹرمپ کی اوباما جوڑے سے متعلق تضحیک آمیز ویڈیو شیئر، امریکا میں ہنگامہ
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوگی،ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے،ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے،ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے،ماضی میں ایران نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے،ایران نے ماضی میں حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا اور نتائج بھگتے،ایران کےساتھ اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کر دی
مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائی ہوگی،ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرسکتے ہیں،ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا کو انتہائی سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔
