پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار ان کے محبت سے متعلق بیان نے مداحوں کے درمیان دلچسپ تبصروں کی لہر پیدا کر دی ہے۔
عاصم اظہر کی حالیہ ایک پروگرام کے انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کر دیا؟ مداح خوشی اور حیرت میں مبتلا
انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ممکن ہے؟ اس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ شروع میں یہ سوچتا تھا کہ محبت کئی بار ممکن ہے، لیکن اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
یار رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خصوصاً اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر ہوگی۔

عاصم اظہر کی زندگی کا نیا باب، مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی
ان کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین اس پر حیران ہیں کہ آیا یہ حقیقی اعلان ہے یا ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا۔
