سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے اپنے 2026 کے وزٹنگ اسٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام (VSRP) کے لیے پاکستانی طلباء کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی طلباء کے لیے سعودی عرب میں عالمی معیار کی تحقیق کا ایک شاندار موقع دستیاب ہے۔ یہ مکمل طور پر فنڈڈ انٹرنشپ ہر ماہ $1,000 وظیفہ فراہم کرے گی، جبکہ اس کے ساتھ آمد و رفت کا ہوائی ٹکٹ، رہائش، ہیلتھ انشورنس، ویزا سپورٹ اور جدید ترین تحقیقی سہولیات تک مکمل رسائی بھی شامل ہوگی۔
سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک سےمتعلق ہدایات جاری
یہ پروگرام انڈرگریجویٹ (تیسرے سال یا اس سے اوپر) اور ماسٹرز کے اُن طلباء کے لیے مخصوص ہے، جو کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، انرجی اسٹڈیز، ماحولیاتی سائنس اور حیاتیاتی علوم شامل ہیں۔
اہلیت کے لیے لازمی شرائط:
- کم از کم GPA 3.5
- انگریزی زبان پر مضبوط دسترس
- 3 سے 6 ماہ کی انٹرنشپ مکمل کرنے کا عزم
منتخب امیدواروں کو عالمی شہرت یافتہ اساتذہ کی سرپرستی میں کام کرنے کا موقع ملے گا، جہاں وہ عملی تحقیق کا قیمتی تجربہ حاصل کریں گے۔ پروگرام کے دوران انہیں مکمل مالی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
پاکستانی خلائی مشن کی تیاری میں بڑی کامیابی، دو امیدوار حتمی مرحلے میں داخل
درخواستیں سال بھر جمع کروائی جا سکتی ہیں، جبکہ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو عموماً چند ہفتوں کے اندر مطلع کر دیا جاتا ہے۔
یہ انٹرنشپ پاکستانی طلباء کے لیے ایک منفرد اور باوقار پلیٹ فارم ہے، جو انہیں اپنی تحقیقی صلاحیتیں نکھارنے، بین الاقوامی روابط قائم کرنے اور جدید لیبارٹریز میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے—تاکہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے میدان میں اعلیٰ اور کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھ سکیں۔
