پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے۔
اڈیالہ جیل روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی، جھگڑے اور شکوے یہ سب چلتا رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہوگا۔
متاثرین کی معاونت کیلئے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا، سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے، میں نے کہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں، محمود اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا میں کون ہوتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز نے وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف نے وزیر اعظم بننا ہے، مریم نواز کا بیٹا کل آئےگا تو وزیراعلی بنے گا۔
