پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری کر دیا گیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہوئی ایک زندہ روایت ہے۔
حکومت کا پشاور میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ
یہ ٹیم ان نسل در نسل کرکٹ شائقین کے جذبے اور فخر کی عکاس ہے جنہوں نے ہمیشہ سیالکوٹ کو کرکٹ کے نقشے پر نمایاں رکھا۔ لوگو میں طاقت، جذبہ اور وقار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جو ایک نئے عہد کے آغاز کی علامت ہے۔
The wait is over. The power. The pride. The Stallionz.
Presenting the official Sialkot Stallionz logo, a mark of passion, strength, and a new era in cricket.
𝑇ℎ𝑒 𝑆𝑡𝑎𝑙𝑙𝑖𝑜𝑛𝑧 𝑊𝑎𝑦 🐎#SialkotStallionz | #NewEra | #HBLPSL pic.twitter.com/MG8SnuEojj
— Sialkot Stallionz (@PSLStallionz) February 10, 2026
سیالکوٹ اسٹالینز کا کہنا ہے کہ یہ شناخت صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ یہ شہر کی اجتماعی سوچ، جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کا تسلسل ہے۔
