عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سمت پر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق کور ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ،قومی سلامتی کے مشیر، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔
پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
ان اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی اور عسکری کارروائیوں کا جائزہ لینے کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں خصوصی ذیلی کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔
محسن نقوی کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، امن و امان اور پی ایس ایل میچز پر مشاورت
اجلاس میں غیر قانونی سم کارڈز، دھماکا خیزمواد، اور بھتہ خوری کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مرحلہ وار پروفائلنگ پر توجہ بھی دی جائے گی۔
