پاکستان کرکٹ کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 میچز مکمل کر کے ایک اور قومی سنگ میل عبور کر لیا۔
شاہین پاکستان کے لیے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں اوران کی شاندار کارکردگی نے انہیں شائقین کرکٹ کے درمیان اور بھی مقبول بنا دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑی پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ
شاہین کی تیز رفتاری، موثر بولنگ اورکلیدی وکٹیں پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم رہی ہیں، ان کے اس کارنامے نے نہ صرف قومی کرکٹ میں انہیں ایک اہم مقام دلایا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی تحریک اورمثال قائم کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین نے شاہین کے اس اعزاز پرانہیں مبارکباد دی ہے اورآئندہ مقابلوں میں ان سے مزید شاندار پرفارمنس کی توقع کر رہے ہیں۔
