انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے غیر حاضری پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اداروں پر الزامات ، سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرنیکا حکم
عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔
دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان ریاض کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ بعد ازاں عدالت نےعلیمہ خان کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
