ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025ء جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 2024ء کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی اسکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا۔ پاکستان ایک درجہ بہتری کے بعد 182 ممالک میں سے 136 ویں نمبر پر رہا۔
2025ء میں بھی گزشتہ 4 سال کی گُڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی، رپورٹ
2024ء کے مقابلے میں 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 2 مزید ممالک کا سروے بھی شامل کیا ہے، 2024ء میں 180 جبکہ 2025ء میں 182 ممالک کا سروے کیا گیا۔
2021ء سے 2025ء تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی، گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجے بہتری آئی۔
