ڈی پی او محمد رضا تنویرکا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکاہے ،برفباری کےباعث سردی بھی بڑھ گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں اب تک 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے،انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑکیں کلیئر کر دیں۔
پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر ہزاروں افغان شہریوں کے خواب چکنا چور
مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں،مری میں ٹریفک کی روانی برقرارہے ، کسی سیاح کے محصور ہونے کی اطلاع نہیں۔
دھند کے باعث ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،پھسلن کے خدشے کے پیش نظر اوور ٹیکنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
