چین کے شہر گوانگژو میں ایک انتہائی تیز ترین لفٹ نے عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو چند سیکنڈوں میں مسافروں کو بڑی بلندی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ لفٹ اب دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کے طور پر تسلیم کی گئی ہے۔ یہ جدید لفٹ سی ٹی ایف فنانس سینٹر نامی عمارت میں نصب کی گئی ہے، جس کی جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ حفاظتی نظام نے اسے عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
انگلیوں میں چھپی پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت: ماہرین کی وارننگ
لفٹ کی رفتار تقریباً 1,260 میٹر فی منٹ تک پہنچتی ہے، یعنی یہ 76 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اوپر یا نیچے حرکت کر سکتی ہے، جو عام لفٹوں کے مقابلے میں بے پناہ تیز ہے۔
یہ لفٹ مسافروں کو تقریباً 440 میٹر کی بلندی پر چند لمحوں میں پہنچا دیتی ہے۔ اتنی تیز رفتاری کے باوجود، دباؤ متوازن کرنے والے نظام، جدید موٹر اور ہوا کے دباؤ کو کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے سفر بالکل آرام دہ اور محفوظ بنایا گیا ہے۔
یورپ کی بلند ترین عمارت: برف پوش پہاڑوں میں ایک تاریخی شاہکار
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اس لفٹ کو دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ قرار دیا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جیسے ہی بلند عمارتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس طرح تیز اور محفوظ لفٹس کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔
