پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر و قومی اسمبلی کے رکن جنید اکبر نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
وہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراض ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ آج کے بعد پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہی وہ چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا کسی اور عہدیدار کو تسلیم کریں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے چند افراد روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں جبکہ دیگر اراکین کو ایوان میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا۔
جنید اکبر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال میں چند ہی مواقع پر اسمبلی میں بولے ہیں، اس کے علاوہ بجٹ اور اہم معاملات میں بھی نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
سولر پینل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، نیا نظام نافذ
انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور آئندہ اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست بات کریں گے۔
دوسری جانب آڈیو لیک کے حوالے سے جنید اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کب کہا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ کہا کہ مجھے اگر بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو میں اسپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔
