سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی،سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کیلئے ایکٹ 1908 میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہو سکے گی،سندھ کے 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا سے منسلک ہیں، اوورسیز پاکستانی اب سفارتخانوں یامشن جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کر سکیں گے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت ، اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی
ڈیڈز ایگزیکیوشن کیلئے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی گنجائش کیلئے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نادرا کے ساتھ مربوط ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ہو گی۔سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی اجازت ہو گی۔
اجلاس میں سندھ کابینہ نے 342 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے تصفیے کی تجویز پر بھی غورکیا،مقدمات میں پھنسے 635 پٹیشنرز کیلئے تصفیے کا فارمولا تیار کیا گیا ہے، 15 فیصد واجبات 3 اقساط میں ادا ئیگی کی تجویز ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجویز کے تحت بقیہ رقم 12 سالانہ برابر اقساط میں ادا کی جائے گی،ادائیگیوں کا آغاز جولائی سے ہوگا ،ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کیلئے سیس کی شرح کم کر کے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئےپاک آئی ڈی ایپ سے گاڑیاں رجسٹر اور ٹرانسفر کی سہولت متعارف
ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت دوبارہ برآمدہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کابینہ نے تجویز منظور کر کے صوبائی اسمبلی کو بھیج دی۔
