پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے بین الاقوامی “دی البم ٹور 2026 (The Album Tour 2026)” کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں اپنے مداحوں کے لیے لائیو کنسرٹس پیش کریں گے۔
عاصم نے انسٹاگرام پر ٹور کی تاریخیں اور مقامات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تیرے بن نہیں لگدا دل میرا۔ یہ آفیشل ہے۔ کینیڈا۔ دی عاصم اظہر البم ٹور 2026۔ آپ کو بہترین پاکستانی لائیو کنسرٹ دینے کا انتظار ہے۔
ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کر دیا؟ مداح خوشی اور حیرت میں مبتلا

ٹور شیڈول:
16 اپریل 2026: ٹورنٹو، ڈینفورتھ میوزک ہال
5 مئی: وینکوور، ہالی ووڈ تھیٹر
7 مئی: کیلگری، میک ایون بال روم
10 مئی: مونٹریال، لے اسٹوڈیو ٹی ڈی
View this post on Instagram
یہ ٹور لائیو نیشن اور ایجنٹ حق کے اشتراک سے پروموٹ ہو رہا ہے، اور ٹکٹیں عاصم کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
ٹور کے آرٹ ورک میں عاصم کو جدید اور شہری انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے ریسنگ جیکٹ پہنی ہوئی ہے، اور پس منظر میں کاسٹ ٹیپس اور وائنل ریکارڈز جیسے گرافک عناصر شامل ہیں۔
ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد
عاصم اظہر نے اپنی نوجوانی میں وائرل کورز کے ذریعے شہرت حاصل کی، اور بعد میں ہٹ گانے جیسے تیرا وہ پیار، جو تو نہ ملا، حبیبی، اور سونیا دیے۔ بین الاقوامی دوروں اور مشکلات کے باوجود، انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق مضبوط رکھا اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سفر جاری رکھا ہے۔
