ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کی حامی بھر لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے بات چیت وسیع تر رابطے کے عمل کا حصہ تھی، دونوں فریقوں نے کھیل کے مفاد میں کام کرنے کا عزم کیا۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ تمام رکن ممالک ایونٹس سے متعلق اپنے وعدوں کا احترام کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔
آئی سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ممبرز مشترکہ طور پر ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
آئی سی سی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔
حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت سے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں بھی اس کے بنگلہ دیش کرکٹ پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
