پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح کے کرکٹ ناموں کو ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
آسٹریلیا کے معروف الفا اسپورٹس گروپ نے او زی گروپ کے ساتھ سیالکوٹ اسٹالینز میں شراکت داری اختیار کر لی ہے۔الفا اسپورٹس گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں، جس کے بعد الفا اسپورٹس گروپ اور او زی گروپ مل کر فرنچائز کی مجموعی ترقی، ٹیم کی تشکیل اور بہتری میں کردار ادا کریں گے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان 2 ارب45کروڑ روپے میں نیلام
اس موقع پر الفا اسپورٹس گروپ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے اور او زی گروپ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک مضبوط اور مسابقتی ٹیم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الفا اسپورٹس گروپ اور او زی گروپ دونوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور یہ گروپس اسپورٹس مینجمنٹ اور انویسٹمنٹ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
معروف بھارتی فلمساز کے بیٹے نے پی ایس ایل میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑدی
سیالکوٹ اسٹالینز کی اس نئی شراکت داری کو پی ایس ایل کے آئندہ سیزنز کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے فرنچائز کے فینز میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
